Jammu and Kashmir: جموں و کشمیر کے پلوامہ ضلع میں اتوار کو ہتھیار چھیننے کا واقعہ پیش آیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پلوامہ ضلع کے راج پورہ علاقے کے بیلو گاؤں میں ایک نامعلوم شخص نے سی آر پی ایف کے ایک جوان سے رائفل چھین لی۔ سی آر پی ایف جوان کا تعلق 183 بٹالین سے ہے۔ سیکورٹی فورسز نے اسلحہ چھیننے والے کی گرفتاری کے لیے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
وہیں اس معاملے پر پولیس کا کہنا ہے کہ پلوامہ کے راج پورہ علاقے سے سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ ہتھیار چھیننے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔
اس پہلے بھی آیا تھا ایسا ہی معاملہ سامنے
اس سے پہلے 10 اکتوبر کو جنوبی کشمیر کے پلوامہ میں دہشت گردانہ حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک سی آر پی ایف جوان زخمی ہو گئے تھے۔ دوسری جانب شوپیاں میں ایک تصادم میں لشکر طیبہ کا ایک دہشت گرد مارا گیاتھا۔ اس کے پاس سے ایک اے کے 47 رائفل اور دیگر دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا تھا۔
پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے پلوامہ ضلع کے پنگلانہ میں سی آر پی ایف اور پولیس کی مشترکہ ناکا پارٹی پر فائرنگ کی جس سے دو جوان زخمی ہو گئےتھے۔ دونوں کو اسپتال لے جایا گیا جس میں جموں و کشمیر پولیس کا ایک کانسٹیبل شہید ہوگیاتھا۔
رات گئے پولیس لائن میں شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیاتھا۔ پلوامہ میں سیکورٹی فورسز پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس (NC) کے نائب صدر عمر عبداللہ نے شہید پولیس اہلکاروں کے تئیں تعزیت کا اظہار کیاتھا۔
-بھارت ایکسپریس
میرٹھ کے لیساڈی گیٹ کی سہیل گارڈن کالونی میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد…
بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک مسلسل مہا کمبھ کی خبریں نمایاں طور پر نشر کر…
مرکزی الیکشن کمیشن نے دہلی کے الیکشن کمشنر سے کہا کہ وہ عام آدمی پارٹی…
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو جمعرات کی شام بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی…
فرانس نے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کو فروری 2025 میں پیرس میں آرٹیفیشل انٹیلی…
صدر جمعیۃعلماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کہا کہ وقف جائیدادوں کا تحفظ حکومت…