علاقائی

Bihar Politics: بہار کے سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو اور ان کے وزراء کے محکموں کی ہوگی جانچ ، بہار حکومت کا بڑا فیصلہ

بہار میں بڑی سیاسی پیش رفت کے بعد اب این ڈی اے حکومت نے لالو خاندان کا محاصرہ شروع کر دیا ہے۔ اس تناظر میں، نتیش حکومت نے ایک بڑا فیصلہ لیا ہے اور پچھلی جے ڈی یو-آر جے ڈی مخلوط حکومت میں تیجسوی یادو اور ان کے قریبی وزراء کے محکموں کے کام کاج کا جائزہ لینے کا حکم دیا ہے۔ یہ ہدایات حکومت کی طرف سے تمام متعلقہ محکموں کے سیکرٹریوں کو جاری کی گئی ہیں۔

تیجسوی کے دور میں محکمہ صحت، روڈ کنسٹرکشن ڈپارٹمنٹ، اربن ڈیولپمنٹ اور ہاؤسنگ ڈپارٹمنٹ کی طرف سے کئے گئے کام اور فیصلوں کا جائزہ لینے کے احکامات دیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ محکمہ دیہی امور، پی ایچ ای ڈی اور مائنز اینڈ جیولوجی ڈیپارٹمنٹ میں آر جے ڈی دور حکومت کے کام کاج کا جائزہ لینے کے بھی احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ نتیش کمار نے لالو یادو کی پارٹی آر جے ڈی سے اتحاد توڑ کر بہار میں بڑی ہلچل مچا دی ہے۔ انہوں نے ایک بار پھر بی جے پی کے ساتھ اتحاد کیا اور نویں بار وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا۔ ان کے اس اقدام سے انڈیا اتحاد کو بڑا دھچکا لگا۔ اب انہوں نے اس حوالے سے احکامات جاری کیے ہیں۔

نتیش نے 12 فروری کو اکثریت ثابت کی۔

این ڈی اے حکومت 28 جنوری کو نتیش کمار کی قیادت میں قائم ہوئی تھی اور اس کے بعد حکومت نے 12 فروری کو اپنی اکثریت ثابت کر دی تھی۔ 12 فروری کو جب بہار اسمبلی کا بجٹ اجلاس شروع ہوا تو حکومت نے 129 ووٹ حاصل کر کے اپنی اکثریت ثابت کر دی، جو جادوئی نمبر 122 سے زیادہ تھی۔ اس دوران اسمبلی میں اسپیکر اودھ بہاری چودھری کو ان کے عہدے سے ہٹانے کے لیے ووٹنگ ہوئی۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Lehra Do Tiranga March: دفعہ 163 نافذ، سینٹرل پارک دو دن کے لیے بند، سی جے پی کی ترنگا یاترا پر دہلی پولیس کا بیان

نئی دہلی :سی جے پی اور عام آدمی پارٹی نے شہریوں سے ترنگا لے کر…

10 minutes ago

Punam Raut Quits International Cricket: پونم راوت نے بین الاقوامی کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا کیا اعلان

پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…

9 hours ago

Cnap System Telecom Rule: اسپیم اور فرضی کالز کا کھیل ختم! یکم نومبر سے موبائل صارفین کے لیے بڑی تبدیلی، جانیے پوری خبر

موبائل پر کال آتے ہی دکھائی دے گا کال کرنے والے کا نام، نئے نظام…

10 hours ago