قومی

Anant weds Radhika Merchant: مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت کریںگے رادھیکا مرچنٹ سے شادی، پہنیں گے ان گجراتی کاریگروں کے کپڑے

بھارت کے سب سے بڑے صنعت کار مکیش امبانی کے گھر میں خوشیوں کو ماحول ہے۔ امبانی فیملی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی شادی ہونے جا رہی ہے۔ اننت رادھیکا مرچنٹ کے ساتھ سات پھیرے کلیں گے۔ گجرات کے شہر جام نگر میں اننت اور رادھیکا کی پری ویڈنگ فنکشنز کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں جس کی ایک جھلک بھی سامنے آ گئی ہے۔ دوسری جانب اننت اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کے لیے ہزاروں گفٹ کینڈل ڈیزائنز بھی منگوائے گئے ہیں۔

امبانی خاندان کی جانب سے دولہا کے بیٹے اننت اور بہو رادھیکا مرچنٹ کے لیے خصوصی ہندوستانی لباس تیار کیا گیا ہے۔ گجرات کے کچھ کی مشہور باندھنی (Bandhani) بھی انہوں نے کاریگروں سے تیار کر وائی ہے۔ ‘باندھنی’ تیار کرنے والے کاریگروں نے بتایا کہ امبانی خاندان اس کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔

گجرات اور راجستھان میں ‘باندھنی’ روایتی لباس

آپ کو بتاتے چلیں کہ ‘باندھنی’ کی روایت گجرات کے کچھ، راجستھان کے سیکر اور بیکانیر میں بہت مشہور ہے۔ ان جگہوں پر بہترین ‘باندھنی’ اور لہریہ کے کپڑے بنائے جاتے ہیں۔ ‘باندھنی’ کے دیگر پیداواری مراکز جودھ پور، ادے پور، باڑمیر اور جے پور ہیں۔ ‘باندھنی’ کے فن سے کچھ مصنوعات جیسے پگڑیاں، دوپٹہ اور ساڑیاں خوبصورت اور چمکدار بارڈرس کے ساتھ آتی ہیں جن پر آئینے کا کام کیا جاتا ہے۔

Md Hammad

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

12 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

13 hours ago