قومی

Delhi Chalo March: ‘حکومت ہماری آواز کو دبا رہی ہے’، کسان لیڈر سرون سنگھ پنڈھر کا الزام

کسان رہنما سرون سنگھ پنڈھر نے جمعہ (16 فروری 2024) کو مرکزی حکومت پر الزام لگایا کہ وہ مظاہرین کی آواز کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ کسانوں اور یوٹیوبرز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو معطل کر دیا گیا ہے۔

پنڈھر نے جمعہ کو کہا کہ جمعرات (15 فروری 2024) کو مرکزی وزراء کے ساتھ میٹنگ کے دوران ہم نے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کسان لیڈروں کے کھاتوں کو معطل کرنے کا معاملہ اٹھایا تھا۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ چونکہ حکومت نے کسانوں کی تحریک دکھانے والے تقریباً 70 یوٹیوبرز کے اکاؤنٹس کو معطل کر دیا ہے، ایسا لگتا ہے کہ “حکومت ہماری آواز کو دبانا چاہتی ہے۔” ،

پنڈھر نے کہا کہ مرکزی وزراء کے ساتھ بات چیت کے دوران انہوں نے پنجاب-ہریانہ سرحد پر تعینات نیم فوجی دستوں کی طرف سے کسانوں پر طاقت کے استعمال کا مسئلہ اٹھایا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ شمبھو اور کھنوری سرحدوں پر ہریانہ کے سیکورٹی اہلکاروں کی کارروائی میں تقریباً 70 کسان شدید زخمی ہوئے ہیں۔

کسان لیڈر نے کہا کہ مرکزی وزراء کے ساتھ بات چیت مثبت ماحول میں ہوئی۔ مظاہرین کے مختلف مطالبات بشمول کم سے کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) پر قانون بنانے اور قرضوں کی معافی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پنڈھر نے کہا کہ حکومت نے کا کہنا ہے  کہ وہ بات چیت جاری رکھنا چاہتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کی ‘دہلی چلو’ کال اب بھی برقرار ہے اور مظاہرین پنجاب-ہریانہ سرحد پر موجود ہیں تاکہ بات چیت کے ذریعے کوئی حل نکالا جا سکے۔

پنڈھر نے کہا تھا کہ وزراء کے ساتھ ملاقات کے دوران انہوں نے شمبھو اور کھنوری سرحد پر کسانوں پر نیم فوجی دستوں کی طرف سے آنسو گیس کے گولے داغنے کا معاملہ اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ ملاقات کے دوران انہوں نے وزراء کو شیل کیسنگ بھی دکھائے۔ کسان رہنما جگجیت سنگھ دلیوال نے ان کسانوں کی رہائی کا مطالبہ کیا جنہیں ہریانہ پولیس نے یا تو گرفتار کیا ہے یا حراست میں لیا ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ کسان لیڈروں اور مرکزی وزراء کے درمیان کم سے کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کی قانونی ضمانت سمیت مختلف مطالبات پر بات چیت کا تیسرا دور جمعرات کی دیر رات بے نتیجہ رہا اور اب دونوں فریقوں کے درمیان اگلا دور کی میٹنگ 18 فروری کو ہو گی۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

اس فلم کا بجٹ اتنا کم تھا کہ سڑک پر کارمیں کپڑے بدلتی تھیں ودیا بالن، ریلیز کے بعد کی تھی زبردست کمائی

ودیا بالن نے کئی شاندارفلمیں کی ہیں۔ وہیں ایک فلم کا بجٹ کم ہونے کی…

2 mins ago

Israel-Hezbollah War: ایران، لبنان اور غزہ پر بڑے حملے کی تیاری میں ہے آئی ڈی ایف، اسرائیلی میڈیا نے کیا بڑا انکشاف

اسرائیل کی فوج موجودہ وقت میں بڑے حملے کی تیاری میں ہے۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹ…

19 mins ago

Haryana Assembly Election 2024: کماری شیلجا یا بھوپیندر سنگھ ہڈا؟ ہریانہ میں کانگریس کو جیت ملنے پر کون ہوگا وزیراعلیٰ؟

ایگزٹ پول کے مطابق ہریانہ میں کانگریس کی حکومت بنتی ہوئی نظرآرہی ہے۔ حالانکہ 8…

47 mins ago

Shivam Dube Ruled Out: ٹیم انڈیا کو بڑا جھٹکا، شیوم دوبے ٹی-20 سیریز سے باہر، اس کھلاڑی کو ملا موقع

ہندوستان اوربنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں کی ٹی-20 سیریز کھیلی جانی ہے، جس کی…

1 hour ago

Himachal Pradesh Sanjoli Masjid: احتجاجی مظاہرہ کے بعد سنجولی مسجد کی تین منزل کو منہدم کرنے کا عدالت نے دیا حکم

شملہ ضلع عدالت کے ذریعہ سنجولی میں مسجد کی مبینہ غیرقانی تعمیرات کو منہدم کرنے…

3 hours ago