علاقائی

Lok Sabha Election 2024: ‘انڈیا’ اتحاد کی جیت کی امید میں پوسٹ آفس میں کھاتہ کھولنے والی خواتین کی تعداد میں زبردست اضافہ، کانگریس نے ہر مہینے 8,500 روپے جمع کرانے کا کیا ہے وعدہ

بنگلورو: کرناٹک کی راجدھانی بنگلورو میں عام طور پر خالی جنرل پوسٹ آفس (جی پی او) میں ‘انڈیا پوسٹ پیمنٹ بینک’ اکاؤنٹ کھولنے کے لیے خواتین کی بے مثال تعداد دیکھی جا رہی ہے۔ کھاتہ کھولنے کے لیے پوسٹ آفس آنے والی خواتین کو امید ہے کہ اگر لوک سبھا انتخابات میں جیت کے بعد مرکز میں ‘انڈیا’ اتحاد کی حکومت بنتی ہے تو ان کے کھاتوں میں ماہانہ 8500 روپے جمع ہوں گے۔

  ملک میں لوک سبھا انتخابات ابھی جاری ہیں، لیکن خواتین پوسٹ آفس میں کھاتہ کھولنے کے لیے لمبی قطاروں میں کھڑی ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر خواتین کا تعلق اقلیتی برادری سے ہے۔  ان میں سے کچھ خواتین کا خیال ہے کہ “انڈیا پوسٹ پیمنٹ بینک” (IPPB) اکاؤنٹ کھولنے سے، انہیں ہر ماہ 8,500 روپے ملنے کی گارنٹی دی جائے گی۔

پوسٹ آفس میں کھاتہ کھولنے کے لیے آئی ایک خاتون نے بتایا کہ وہ صبح سویرے ہی قطار میں کھڑی تھی۔ ایک اور خاتون نے بتایا کہ ان کے علاقے میں ہر کوئی کہہ رہا ہے کہ جس دن سے اکاؤنٹ کھلے گا اس دن سے پیسے آنا شروع ہو جائیں گے، اس لیے وہ بھی اکاؤنٹ کھولنے آئی ہیں۔

 بنگلور کے چیف پوسٹ ماسٹر ایچ ایم منجیش نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ لوگ اس یقین کے ساتھ کھاتہ کھولنے کے لیے پوسٹ آفس آ رہے ہیں کہ محکمہ ڈاک ان کے کھاتوں میں 2,000 یا 8,500 روپے جمع کرے گا۔

منجیش نے کہا، ’’دراصل یہ افواہ ہے۔ یہ افواہ کسی نے پھیلائی ہے۔ محکمہ ڈاک انہیں کوئی رقم نہیں دے گا۔ حالانکہ، اس اکاؤنٹ کو کسی بھی قسم کی آن لائن لین دین یا براہ راست فائدہ (منتقلی) اسکیم کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ڈاک نے اس بارے میں صارفین کو پہلے ہی آگاہ کر دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اتنی بھیڑ تھی کہ جی پی او کی عمارت کے باہر کھلے آسمان تلے مزید کاؤنٹر کھولے گئے تھے۔

  محکمہ ڈاک کے ذرائع کے مطابق یہ بھیڑ گزشتہ تین دنوں سے دیکھی جا رہی ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ کانگریس کے کچھ ایم ایل اے نے یہ افواہ پھیلائی ہے، جن پر یقین کرتے ہوئے خواتین جی پی او آ رہی ہیں۔

کانگریس نے وعدہ کیا ہے کہ اگر وہ مرکز میں اقتدار میں آتی ہے تو مہالکشمی یوجنا شروع کرے گی، جس کے تحت غربت کی لکیر سے نیچے (بی پی ایل) زمرہ کے خاندانوں کی خواتین سربراہوں کے کھاتوں میں 8,500 روپے سیدھے جمع کیے جائیں گے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

21 minutes ago

Delhi Election 2025: ‘فری کی ریوڑی چاہیے یا نہیں… دہلی کے لوگ طے کریں گے ‘، انتخابی مہم کی شروعات پر اروند کیجریوال کا بیان

کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…

42 minutes ago

Sambhal Masjid News:سنبھل مسجد میں سروے کے معاملے میں مایاوتی کا پہلا ردعمل، نماز جمعہ سے قبل کہی یہ بات

 شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…

3 hours ago

Maharashtra Election 2024: مہاراشٹرا انتخابات کی گنتی سے قبل ادھو ٹھاکرے الرٹ، امیدواروں کو دی یہ ہدایت

ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…

4 hours ago