Principal Teacher Fight: اسکول میں بچوں کا آپس میں لڑنا عام سی بات ہے لیکن اگر اسکول میں پرنسپل اور ٹیچر کے درمیان لڑائی ہو جائے تو اس کا بچوں پر کیا نفسیاتی اثر ہوتا ہے اس کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ دراصل یوپی کے ایک سرکاری اسکول میں ایسا ہی معاملہ سامنے آیا ہے۔ آگرہ شہر کے ایک سرکاری اسکول میں پرنسپل اور ٹیچر کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوگیا۔ دونوں کے درمیان جھگڑا اتنا بڑھ گیا کہ لڑائی شروع ہو گئی۔ اسکول میں ٹیچر اور پرنسپل کے درمیان لڑائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ اس معاملے میں پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔
یہ ہے سارا معاملہ؟
انڈیا ٹوڈے گروپ کی ایک رپورٹ کے مطابق، ایک سرکاری اسکول میں حملہ کا یہ معاملہ آگرہ کے اچھنیرا بلاک کے سینگنہ میں واقع سیکنڈری اسکول کا ہے۔ اس اسکول میں پڑھانے والی ٹیچر گنجا پر دیر سے اسکول پہنچنے کا الزام ہے۔ اسکول دیر سے آنے پر پرنسپل نے گنجا کو ڈانٹا۔ جس کے بعد دونوں کے درمیان اس معاملے پر جھگڑا شروع ہو گیا۔ ٹیچر گنجا نے پرنسپل کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ بھی دیر سے آتی ہیں، آج مجھے دیر ہو گئی تو کیا ہوگیا؟
یہ بھی پڑھیں- Delhi Congress News: بڑے لیڈران کے استعفیٰ کے درمیان کانگریس کے لئے راحت کی خبر، این سی پی چھوڑ کر اس لیڈرکی ہوگی گھر واپسی
ڈرائیور بھی لڑائی میں کود پڑا
جس کے بعد دونوں کے درمیان بات چیت نے جھگڑے کی شکل اختیار کر لی۔ بات کرتے کرتے دونوں میں لڑائی شروع ہو گئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑائی کے دوران پرنسپل اور ٹیچر ایک دوسرے کو دھکے دے رہی ہیں۔ اس دوران ان کے کپڑے بھی پھٹ گئے۔ یہی نہیں جب ٹیچر نے احتجاج کیا تو پرنسپل کا ڈرائیور بھی لڑائی میں کود پڑا اور ٹیچر کو دھکا دے دیا۔
-بھارت ایکسپریس
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی طبیعت اچانک بگڑ گئی جس کے بعد انہیں دہلی…
ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا کہ اٹل جی کی یادیں ایسی ہیں جیسے ملک کا…
گوتم اڈانی نے ممبئی میں ایک بیان میں کہا، ”اڈانی گروپ بنیادی ڈھانچے کے کام…
اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ کے باعث غزہ میں شدید سردی میں خیمے…
مسجدوں کے نیچے مندروں کی دریافت پر آچاریہ پرمود کرشنم نے کہا کہ اگر تاریخ…
راہل گاندھی نے مہاراشٹراسمبلی الیکشن سے متعلق سوال اٹھائے ہیں۔ انہوں نے الیکشن کمیشن کے…