علاقائی

Bihar News: ’’گولڈن پاسوان قتل کیس کے مجرموں کو بخشا نہیں جائے گا… سخت کارروائی ہوگی…‘‘، چراغ پاسوان کا بڑا بیان

سیوان: عدالتی ملازم راکیش کمار عرف گولڈن پاسوان کے قتل کے بعد ایل جے پی (رام ولاس) کے سپریمو اور مرکزی فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری کے وزیر چراغ پاسوان سیوان پہنچے۔ انہوں نے گولڈن کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور انہیں انصاف دلانے کی یقین دہانی کرائی۔

مرکزی وزیر نے پولس انتظامیہ سے گولڈن پاسوان قتل کیس کے ملزمین کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ مہلوک کی بہن سے بات کرتے ہوئے چراغ پاسوان نے فوراً سیوان کے ایس پی کو فون کیا اور الٹی میٹم بھی دیا۔ انہوں نے کہا کہ مجرموں کی نشاندہی کرکے سات دن میں کارروائی کی جائے۔ میں نے یہ معاملہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے نوٹس میں لایا ہے۔

میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے چراغ پاسوان نے کہا کہ پولیس انتظامیہ اس معاملے میں بہت سست دکھائی دے رہی ہے، اگر اس معاملے میں پولس انتظامیہ کے لوگ بھی قصور وار ہیں تو ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ جس طرح سے راکیش کمار (گولڈن پاسوان) کو بے دردی سے قتل کیا گیا، اس کو ہرگز برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

آپ کو بتا دیں کہ 19 جون 2024 کو عدالت کا ملازم راکیش کمار عرف گولڈن پاسوان اپنی بہن کو امتحان دلانے گیا تھا۔ جب وہ موٹر سائیکل پر واپس آرہا تھا تو بدمعاشوں نے اسے گولی مار کر ہلاک کردیا۔

گولڈن کے اہل خانہ قتل کی بڑی وجہ زمینی تنازعہ بتا رہے ہیں۔ اہل خانہ کی شکایت پر پولیس نے منا چودھری نامی شخص کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔ پولیس اب قتل میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے مسلسل چھاپے مار رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

8 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

9 hours ago