Teacher shoots dead two colleagues in Jharkhand: جھارکھنڈ کے گوڈا ضلع میں ایک سرکاری اسکول کے ایک ٹیچر نے مبینہ طور پر ‘محبت’ کی وجہ سے اپنے دو ساتھیوں کو گولی مار دی اور بعد میں خود کو جان لیوا زخمی کر لیا۔ پولیس نے منگل کے روز یہ جانکاری دی۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ یہ واقعہ رانچی سے تقریباً 300 کلومیٹر دور پوریہاٹ کے چترا اپ گریڈڈ اسکول میں صبح تقریباً 11 بجے پیش آیا۔
گوڈا کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ناتھو سنگھ مینا نے پی ٹی آئی کو بتایا، “اسکول کے ایک کمرے میں دو اساتذہ کی لاشیں، جن میں سے ایک خاتون تھی، خون میں لت پت ملی تھیں۔ ملزم ٹیچر بھی شدید زخمی حالت میں پایا گیا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ جب اسکول کے طلباء اور اساتذہ نے گولی چلنے کی آواز سنی تو وہ وہاں پہنچے اور کمرے کو اندر سے بند پایا۔ اس کے بعد اس نے پولیس کو اطلاع دی۔
مینا نے کہا، “پولیس نے موقع پر پہنچ کر دروازہ توڑا لیکن تب تک دونوں اساتذہ سر میں گولی لگنے سے ہلاک ہو چکے تھے۔ ملزم ٹیچر نے اپنے سر کے دائیں جانب گولی مار کر خود کشی کرنے کی کوشش کی۔ افسر نے کہا کہ ” ابتدائی طور پر یہ معاملہ محبت کا لگتا ہے۔” گاؤں والوں اور طالب علموں کے مطابق دونوں مرد اساتذہ کا مبینہ طور پر خاتون ٹیچر کے ساتھ معاشقہ تھا۔
یہ بھی پڑھیں: چھتیس گڑھ میں سی آرپی ایف کیمپ پر بڑا نکسلی حملہ، تین جوان شہید اور 14 زخمی
مرنے والوں کی شناخت پورییہاٹ کی رہنے والی 35 سالہ سجتا مشرا اور اتر پردیش کے چندولی کے رہنے والے 40 سالہ آدرش سنگھ کے طور پر کی گئی ہے، جب کہ زخمی ٹیچر کی شناخت 42 سالہ روی رنجن ساکن پورییہاٹ مین بازار کے طور پر ہوئی ہے۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ ملزم ٹیچر نے سنگھ پر تین گولیاں اور سجاتا مشرا پر ایک گولی چلائی۔ مینا نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے دو دیسی ساختہ پستول برآمد ہوئے ہیں لیکن ان میں سے صرف ایک ہی فائرنگ میں استعمال ہوا۔ زخمی ٹیچر کو تشویشناک حالت میں گوڈا صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…