علاقائی

TVK Leader Allegedly Molested a Woman: سی ایم وجے کے اس لیڈر پر خاتون سے چھیڑ چھاڑ کا الزام، لوگوں نے پکڑ کر پیٹا، پولیس نے تحویل میں لے کر شروع کی جانچ

کرور: تمل ناڈو کے ضلع کرور کے علاقے کُلیتھلئی کی ایک شادی شدہ خاتون نے تملگا ویٹری کژگم (ٹی وی کے) کے یونین سیکریٹری رمیش پر چھیڑ چھاڑ کا الزام عائد کیا ہے۔ اس دوران مقامی لوگوں نے ٹی وی کے لیڈر کو پکڑ کر اس کی پٹائی کر دی، جس سے وہ زخمی ہو گیا۔ کرشن رائے پورم کے ٹی وی کے ایسٹ یونین سیکریٹری رمیش اس وقت کُلیتھلئی ضلعی سرکاری ہیڈکوارٹر اسپتال میں زیر علاج ہے۔

خاتون کو تین ماہ سے ہراساں کیے جانے کا الزام

پولیس میں شکایت درج کرانے والی 25 سالہ خاتون کُلیتھلئی شہر کی ایک نجی دواخانے میں ملازمت کرتی ہے۔ الزام ہے کہ ورگور ساؤتھ اسٹریٹ کے رہائشی رمیش گزشتہ تین ماہ سے اسے ہراساں کر رہاے تھا۔ وہ خاتون کے کام کی جگہ کے سامنے موجود دکان سے فحش اشارے کرتا، گھر واپسی کے دوران اس کا پیچھا کرتا اور اس پر نازیبا تبصرے اور حرکات کرتا تھا۔ خاتون نے بتایا کہ جب اس کے شوہر کو اس معاملے کا علم ہوا تو گزشتہ دو ماہ سے وہ خود اسے کام پر چھوڑنے اور واپس لانے لگے تھے۔ واقعہ والے دن شوہر کی عدم موجودگی میں اس کی نند اسے دو پہیہ گاڑی پر لے جا رہی تھی۔

سڑک پر مبینہ بدسلوکی، لوگوں نے پکڑ کر مارا

الزام ہے کہ رمیش نے گھر واپسی کے دوران ایک دکان کے قریب خاتون کو دوبارہ ہراساں کیا اور اس کی گاڑی پکڑ کر کھینچ لی، جس کے باعث دونوں خواتین سڑک پر گر گئیں۔ خواتین کو گرتے دیکھ کر آس پاس موجود لوگوں نے رمیش کو پکڑ لیا اور اس کی خوب پٹائی کی، ساتھ ہی اس کے رویے پر سخت اعتراض بھی کیا۔ اس کے بعد پولیس تھانے میں شکایت درج کرائی گئی کہ رمیش اور اس کے دو ساتھیوں نے خواتین کے ساتھ بدزبانی اور گالی گلوچ بھی کی۔

پولیس نے تحویل میں لے کر شروع کیں تحقیقات

واقعے کی اطلاع ملتے ہی کُلیتھلئی پولیس موقع پر پہنچی، رمیش کو تحویل میں لیا اور اپنی گاڑی میں تھانے لے گئی۔ بعد میں خاتون نے کُلیتھلئی پولیس تھانے میں باضابطہ شکایت درج کرائی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مکمل تحقیقات کے بعد قانون کے مطابق مناسب کارروائی کی جائے گی۔

رمیش اس وقت کُلیتھلئی کے سرکاری اسپتال میں زیر علاج ہے۔ اس واقعے کے بعد کُلیتھلئی علاقے میں کافی ہلچل مچ گئی ہے۔ سماجی کارکنوں نے اس واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمل ناڈو کے مختلف علاقوں میں اس نوعیت کے واقعات مسلسل سامنے آ رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Todays Weather: موسم نے بدلا رخ! کئی علاقوں میں بارش اور گرج چمک کا امکان، آئی ایم ڈی نے جاری کی پیش گوئی

مانسون کی سرگرمیاں برقرار، بعض علاقوں میں بارش اور گرج چمک کا امکان؛ دہلی میں…

2 hours ago

Delhi IIC Bazm-e-Sahafat: ’اردو مسلمانوں کی نہیں، ہندوستان کی زبان ہے‘، بزمِ صحافت میں شاہنواز حسین کا اظہارِ خیال

بھارت ایکسپریس اردو کے تیسرے نیشنل کانکلیو میں اردو، صحافت اور نئی ٹیکنالوجی پر گفتگو،…

3 hours ago