علاقائی

Tamil Nadu Hospital Fire: تمل ناڈو کے نجی اسپتال میں خوفناک حادثہ، آگ لگنے سے 7 افراد کی موت

تمل ناڈو کے ڈنڈیگل شہر کے ایک نجی اسپتال میں زبردست آگ لگنے سے 7 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ اسپتال کے اندر 100 سے زائد مریض پھنسے ہوئے ہیں، جنہیں نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔ یہ اسپتال چار منزلہ ہے۔ اسپتال میں آگ لگنے سے پورے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ مریضوں کو دوسرے اسپتالوں میں منتقل کرنے کے لیے پرائیویٹ ایمبولینسوں سمیت 50 سے زائد ایمبولینسز کو طلب کیا گیا ہے۔

فائر ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور لوگوں  کو بچانے کی کارروائیاں شروع کر دیں۔  قابل ذکر بات یہ ہےکہ اسپتال میں شدید دھوئیں اور آگ کے باعث امدادی کارروائیوں میں کافی مشکل ہورہی ہے۔ اسپتال میں پھنسے مریضوں کو نکالنے کے لیے خصوصی ایمبولینسز کا انتظام کیا گیا ہے۔ اس کوشش میں 50 سے زائد ایمبولینسز اور پرائیویٹ ایمبولینسز کو بھی شامل کیا گیا ہے، تاکہ مریضوں کو فوری طور پر دوسرے اسپتالوں میں منتقل کیا جاسکے۔

معلومات کے مطابق حادثے کے بعد  29 مریضوں کو سرکاری اسپتال کے ساتھ ساتھ دیگر قریبی نجی اسپتالوں  میں داخل کرایا گیا ہے۔ ۔حادثے کے بعد ریسکیو کا کام تیزی سے جاری ہے۔ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ابھی ملازمین اور افسران عمارت کے اندر جا رہے ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ کوئی بھی شخص اندر نہ پھنسا ہوا ہو۔ ابتدائی معلومات کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تاحال واضح نہیں ہوسکی ہے۔

حادثہ رات 10 بجے کے قریب پیش آیا

بتایا جا رہا ہے کہ حادثہ جمعرات کی رات تقریباً 10 بجے پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی فائر اینڈ ریسکیو ٹیم کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔ کچھ دیر بعد کلکٹر اور دیگر اعلیٰ افسران بھی پہنچ گئے۔ فائر اینڈ ریسکیو ٹیم کے اہلکاروں نے کافی محنت کے بعد آگ پر کسی طرح قابو پالیا۔

حادثہ پر کلکٹر کا بیان

ڈنڈیگل ڈسٹرکٹ کلکٹر ایم این پونگوڈی کا اس حادثہ پر بیان آیا ہے۔ انہوں نے ایجنسی کو بتایا کہ رات 10 بجے کے قریب ایک نجی اسپتال میں آگ لگ گئی۔ مریضوں کو بچا کر قریبی سرکاری اور نجی اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کی تصدیق کے بعد ہی متوفی کے بارے میں واضح معلومات جاری کی جائیں گی۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

BPSC Protest: کفن لپیٹ کر احتجاج کرنے نکلے پپو یادو، تیجسوی، چراغ اور پرشانت کشور کو بنایا تنقیدوں کا نشانہ

پپو یادو نے اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ بھگوان  انہیں…

4 minutes ago

Delhi Assembly Election 2025: ’اگر آپ ایماندار ہیں تو اپنے پیسے سے لڑیں الیکشن‘، الکا لامبا نے سی ایم آتشی کی کراؤڈ فنڈنگ پر کی تنقید

الکا لامبا نے کہا، ’’آتشی آج عوام سے پیسے مانگ رہی ہیں۔ اگر وہ ایماندار…

56 minutes ago

Angola records 170 cholera cases: جنوبی افریقی ملک انگولا  میں پھیل رہی ہےہیضے کی وبا، 170 افراد متاثر،  15 لوگوں کی گئی جان

پبلک واٹر کمپنی کے ڈائریکٹر جنرل اڈاؤ سلوا نے کہا کہ 17 کمیونٹی واٹر ٹینکوں…

2 hours ago

Mahakumbh 2025: پوش پورنیما سے پہلے ہی لاکھوں عقیدت مندوں نے سنگم پہنچ کر مہاسن لیا، ایک ایک انچ کی کی جارہی ہے نگرانی

اتوار کو، لاکھوں عقیدت مندوں نے صبح سویرے سنگم میں مقدس غسل کیا۔ جس میں…

2 hours ago