علاقائی

UP Nikay Chunav: بلدیاتی انتخابات میں اکیلے لڑیں گے او پی راج بھر، سبھاسپا جلد ہی امیدواروں کی فہرست کرے گی جاری

UP Nikay Chunav:  اتر پردیش میونسپل انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے ساتھ ہی ریاست کی سیاسی جماعتوں نے اپنی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ کچھ اتحاد کے لیے جوڑ توڑ میں مصروف ہیں جب کہ کچھ نے تن تنہا اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس دوران سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی (سبھاسپا) نے بھی اکیلے انتخابی میدان میں اترنے کی تیاری کر لی ہے۔ سبھاسپا نے کسی کے ساتھ اتحاد نہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ پارٹی کے قومی چیف ترجمان ارون راج بھر نے آئندہ بلدیاتی انتخابات کے بارے میں کہا ہے کہ سبھاسپا کسی بھی پارٹی کے ساتھ اتحاد کے بغیر پوری ریاست میں بلدیاتی انتخابات لڑے گی اور جلد ہی اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرے گی۔

ارون راج بھر نے میڈیا کو اپنے بیان میں کہا، “پارٹی کے تمام ضلعی صدور کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ پارٹی کے تمام محنتی کارکنوں کا جائزہ لینے کے بعد ایک فہرست بنائیں اور اسے ہائی کمان کو بھیجیں۔ تاکہ بلدیاتی انتخابات کے لیے اپنی پارٹی کے امیدواروں کی فہرست جلد جاری کی جا سکے۔ بلدیاتی انتخابات میں پارٹی تنہا الیکشن لڑے گی۔ کسی پارٹی کے ساتھ اتحاد نہیں ہوگا۔ حالانکہ پارٹی سربراہ اور سابق وزیر اوم پرکاش راج بھر نے پہلے ہی اکیلے الیکشن لڑنے کا اشارہ دیا تھا۔ ارون راج بھر نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ پارٹی باڈی الیکشن اکیلے ہی لڑے گی۔

یہ بھی پڑھیں- UP Nikay Chunav: “عتیق کے خاندان کے کسی فرد کو ٹکٹ نہیں دیں گے”، مایاوتی نے تمام قیاس آرائیوں کو کیا ختم

دو مرحلوں میں ہوں گے انتخابات

واضح رہے کہ اس بار ریاستی الیکشن کمیشن (یو پی الیکشن کمیشن) نے اتر پردیش میں دو مرحلوں میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے، جس میں ووٹنگ 4 اور 11 مئی کو ہوگی۔ پریاگ راج میں پہلے مرحلے میں یعنی 4 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ پہلے مرحلے میں 9 منڈلوں میں ووٹنگ ہوگی جس میں سہارنپور، مرادآباد، آگرہ، جھانسی، پریاگ راج، لکھنؤ، دیوی پٹن، گورکھپور، وارانسی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی دوسرے مرحلے میں بھی 9 منڈلوں میں ووٹنگ ہوگی۔ اس میں میرٹھ، علی گڑھ، کانپور، چترکوٹ، ایودھیا، بستی، اعظم گڑھ اور مرزا پور شامل ہیں۔ ساتھ ہی انتخابات کے نتائج بھی 13 مئی کو آئیں گے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

اس فلم کا بجٹ اتنا کم تھا کہ سڑک پر کارمیں کپڑے بدلتی تھیں ودیا بالن، ریلیز کے بعد کی تھی زبردست کمائی

ودیا بالن نے کئی شاندارفلمیں کی ہیں۔ وہیں ایک فلم کا بجٹ کم ہونے کی…

4 mins ago

Israel-Hezbollah War: ایران، لبنان اور غزہ پر بڑے حملے کی تیاری میں ہے آئی ڈی ایف، اسرائیلی میڈیا نے کیا بڑا انکشاف

اسرائیل کی فوج موجودہ وقت میں بڑے حملے کی تیاری میں ہے۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹ…

20 mins ago

Haryana Assembly Election 2024: کماری شیلجا یا بھوپیندر سنگھ ہڈا؟ ہریانہ میں کانگریس کو جیت ملنے پر کون ہوگا وزیراعلیٰ؟

ایگزٹ پول کے مطابق ہریانہ میں کانگریس کی حکومت بنتی ہوئی نظرآرہی ہے۔ حالانکہ 8…

48 mins ago

Shivam Dube Ruled Out: ٹیم انڈیا کو بڑا جھٹکا، شیوم دوبے ٹی-20 سیریز سے باہر، اس کھلاڑی کو ملا موقع

ہندوستان اوربنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں کی ٹی-20 سیریز کھیلی جانی ہے، جس کی…

1 hour ago

Himachal Pradesh Sanjoli Masjid: احتجاجی مظاہرہ کے بعد سنجولی مسجد کی تین منزل کو منہدم کرنے کا عدالت نے دیا حکم

شملہ ضلع عدالت کے ذریعہ سنجولی میں مسجد کی مبینہ غیرقانی تعمیرات کو منہدم کرنے…

3 hours ago