-بھارت ایکسپریس
Oscars 2023: آرآر آر کے ناٹو ناٹو کے لئے بیسٹ اوریجنل سانگ کا آسکرایوارڈ ایم ایم کیروانی اور چندر بوس کو ملا ہے۔ ایوارڈ کی تقریب میں بھی یہ گانا دھوم مچا رہا ہے۔
اسٹیج پراس فلم آر آر آر کا گانا ‘ناٹو ناٹو’ 95 ویں آسکر ایوارڈز میں دیکھنے کو ملا ہے۔ یہ گانا آسکر ایوارڈز کے اسٹیج پر پیش کیا گیا ہے۔ جسے کافی پسند کیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل خبریں تھیں کہ آر آر آر کے اداکار رام چرن اور جونیئر این ٹی آر آسکر تقریب میں گانے ناٹو ناٹو پر پرفارم کریں گے لیکن کچھ وجوہات کی بنا پر وہ ایسا نہیں کر سکے۔ جس کی ناٹو ناٹو کے گلوکار راہل سپلی گنج اور کال بھیرو نے اسے آسکر اسٹیج پر پرفارم کیا۔
گانے پرغیر ملکیوں نے بھی جم کر پرفارم کیا ہے۔
Oscar Award 2023: آسکر میں ایک بار پھر ہندوستان کا نام ہوا روشن، دی ایلیفینٹ وسپرزکو ملا بیسٹ ڈاکومینٹری شارٹ فلم کا ایوارڈ
وزیر اعظم نریندر مودی نے آسکر ایوارڈز 2023 میں ہندوستانی فلموں کو ملنے والے اعزاز پر مبارکباد دی ہے۔
ایس ایس راجامولی کی فلم آر آر آر نے آسکر ایوارڈ جیت کر ہندوستانی سنیما میں تاریخ رقم کردی ہے۔ اس فلم کا گانا ‘ناٹو ناٹو’ اس سال کے آسکر میں بہترین اوریجنل گانے کے لیے نامزد کی گئی تھی۔ اس ہٹ ڈانس نمبر کا میوزک ایم ایم کیروانی نے دیا ہے۔ جب کہ اس کے بول چندربوس نے لکھے ہیں۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ گانا ‘ناٹو ناٹو’ کو راہول سپلی گنج اور کال بھیروا نے ایک ساتھ گایا ہے۔ اس گانے کا گیت والا ورژن 10 نومبر 2021 کو ریلیز ہوا۔ تاہم، مکمل ویڈیو گانا 11 اپریل 2022 کو جاری کیا گیا تھا۔ اسی گانے کا تامل ورژن ‘ناٹو کوتھو’، کنڑ میں ‘ہلی ناتو’، ملیالم میں ‘کرینتھول’ اور ہندی ورژن میں ‘ناچو ناچو’ کے طور پر جاری کیا گیا تھا۔ گانے کی ویڈیو میں فلم کے مرکزی اداکار رام چرن تیجا اور جونیئر این ٹی آر نے ڈانس کیا ہے۔ گانے کی کوریوگرافی پریم رکشیت نے کی ہے۔
-بھارت ایکسپریس
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…