علاقائی

Women’s Premier League: ممبئی انڈینز نے یوپی واریئرز کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی

Women’s Premier League: ویمنز پریمیئر لیگ 2023 کے میچ میں اتوار کو ممبئی انڈینز کی ٹیم نے کپتان ہرمن پریت کور کی شاندار بلے بازی کی بدولت یوپی واریئرز کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ ممبئی کی ٹیم جیت کے رتھ پرسوار ہے۔ ٹورنامنٹ میں ممبئی انڈینز کی مسلسل چوتھی جیت ہے۔ اس کے ساتھ ہی وہ ڈبلیو پی ایل پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست ہیں۔ ممبئی انڈینز کو پلے آف میں پہنچنے کا مضبوط دعویدار مانا جارہا ہے۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے یوپی واریئرز کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ممبئی انڈینز نے 15 گیندیں باقی رہتے ہوئے میچ جیت لیا۔

یوپی واریئرز نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ کپتان ایلیسا ہیلی (58 رنز) نے شاندار اسکور جاری رکھتے ہوئے تہلیا میک گرا (50 رنز) کے ساتھ تیسری وکٹ کے لیے 82 رنز کی شراکت داری کی۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ممبئی نے 58 رنز پر اپنے دو وکٹ گنوا دیے تھے۔ ہیلی میتھیوز 12 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ یاستیکا بھاٹیہ نے 27 گیندوں میں 142 رنز بنائے اور 155 کے اسٹرایک ریٹ کے ساتھ آؤٹ ہوئیں۔

نیٹ سیورن برنٹ نے 31 گیندوں پر 45 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ دوسرے سرے پر ہرمن پریت کور نے ان کا ساتھ دیا۔ ہرمن پریت نے بھی 33 گیندوں پر ناقابل شکست 53 رنز بنائے۔ جس کے دم پر ممبئی کی ٹیم نے یہ ہدف صرف 17.3 اوورز میں حاصل کر لیا۔ ممبئی انڈینز کی جانب سے اسحاق سب سے کامیاب بولر رہیں جنہوں نے چار اوورز میں 33 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں، جب کہ امیلیا کیر نے اتنے ہی رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کی۔

-بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Iranian Oil Tanker: ایرانی تیل بردار جہازوں پر سوار 27 ملاح بیمار، سری لنکا سے طبی مدد طلب

سری لنکا نے اتوار کو بتایا کہ اس کی سمندری حدود کے قریب پھنسے ایرانی…

5 minutes ago

PM Modi Congratulates Athletes: ’ملک کے لیے فخر کا لمحہ‘، بھارتی پیرا ایتھلیٹس کی تاریخی جیت پر وزیر اعظم نریندر مودی کا پیغام

ایشین پیرا گیمز 2026 میں بھارت نے 30 طلائی سمیت 114 تمغے جیتے۔ تاریخی کارکردگی…

10 minutes ago

PM Modi: وارانسی میں اروند ٹیکسٹائل فیکٹری کے افتتاح پر پی ایم مودی سے مل کر جذباتی ہوئیں خواتین ملازمین، روزگار کی نئی امید

فیکٹری میں کام کرنے والے ملازمین اور زیر تربیت افراد میں وزیر اعظم سے ملاقات…

49 minutes ago

PM Modi’s ‘Mann Ki Baat’: پی ایم مودی کی ’من کی بات‘ سے سماجی کاموں اور اختراعات کو ملتا ہے قومی پلیٹ فارم: نتن نبین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نبین نے اتوار کو رانچی…

53 minutes ago