علاقائی

Speak Marathi or…: ’’مراٹھی بولو، ورنہ پیسے نہیں ملیں گے‘‘، ممبئی کے ایک جوڑے نے ڈیلیوری بوائے کو کیا ہراساں

ممبئی کے ایک جوڑے نے آن لائن پیزا آرڈر کیا، لیکن ان کے لیے صرف پیزا کا آنا ہی کافی نہیں تھا، بلکہ ان کے لیے یہ بھی ضروری تھا کہ پیزا لانے والا ڈیلیوری بوائے ان سے مراٹھی میں بات کرے۔ مہاراشٹر میں ہندی اور مراٹھی زبان کے تنازعے کے درمیان یہ تازہ واقعہ افسوس ناک ہونے کے ساتھ ساتھ تشویش کا بھی باعث ہے۔ اپنی زبان سے محبت اپنی جگہ، لیکن یہ محبت اگر نفرت کے بیج بونے لگے اور تعصب کو ہوا دے، تو پھر اس پر سوال کھڑے ہونے لازمی ہیں۔

ممبئی کے بھنڈوپ کا ہے واقعہ

این ڈی ٹی وی کی خبر کے مطابق پیر کو پیش آنے والا یہ واقعہ ممبئی کے مضافاتی علاقے بھنڈوپ کا ہے۔ جہاں ایک ڈیلیوری بوائے روہت لاویرے جب پیزا لے کر پہنچا تو آرڈر کرنے والے جوڑے نے اس سے کہا کہ مراٹھی بولو ورنہ ہم پیزا کے پیسے نہیں دیں گے۔ مشہور پیزا برانڈ ڈومینوز کے ڈیلیوری بوائے نے جب اس جوڑے سے کہا کہ ’’زبردستی ہے مراٹھی بولنے کا؟ پر کیوں؟‘‘ تو اسے تیز آواز میں جواب ملا ’’ہاں، یہاں پر ایسے ہی ہے۔‘‘

جب ڈیلیوری ایجنٹ نے پوچھا کہ ایسا کس نے کہا ہے، تو جوڑے نے کوئی جواب نہیں دیا۔ وہیں جب اس نے ان سے کہا کہ ’’اگر مراٹھی ہی آپ کی شرط تھی تو آرڈر نہیں کرنا چاہیے تھا۔ آپ پیسہ نہیں دینا چاہتے نا؟‘‘ اس نے اس پوری گفتگو کی ویڈیو بنائی، جس میں یہ باتیں سنی جا سکتی ہیں۔ پھر مراٹھی جوڑے نے یہ الزام لگایا کہ لایا گیا پیزا خراب ہے۔

بغیر پیسے دیے ہی رکھ لیا جوڑے نے پیزا

جب ڈیلیوری ایجنٹ نے بولا کہ ’’اگر آرڈر خراب ہے تو مجھے دکھاؤ‘‘۔ اس کے جواب میں جوڑے نے دروازہ بند کر دیا اور ڈیلیوری ایجنٹ کو بغیر پیسوں کے ہی لوٹنا پڑا۔ ابھی تک ڈومینوز نے اس پر کوئی ردعمل نہیں دیا ہے، لیکن یہ واقعہ نہ صرف لسانی تعصب کی سنگینیوں کا نشان دہی کرتا ہے، بلکہ ڈیلیوری ایجنٹس کو پیش آنے والے مسائل کی طرف بھی توجہ دلاتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Ghulam Mohammad

Recent Posts

Tejashwi Questions EC’s Impartiality: تیجسوی نے الیکشن کمیشن کی غیر جانبداری پر اٹھائے سوال، فیصلوں میں تبدیلی پر مانگا جواب

آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو ایس آئی آر کے معاملے پر مسلسل حکومت اور…

9 minutes ago

Dipke on detention of Ranka and Sourav: ’’جنتر منتر ملک کی ملکیت ہے…‘‘، رانکا-سورو داس کی حراست پر ابھیجیت دیپکے کا ردعمل

ابھیجیت دیپکے نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ جنتر منتر ملک کی ملکیت ہے اور…

1 hour ago

Two more FIRs registered regarding the INDIA bloc: انڈیا اتحاد کے احتجاج پر دو مزید ایف آئی آر در، جانئے کن لیڈروں کے نام ہیں شامل؟

ووٹ چوری کے الزامات اور ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) کے…

2 hours ago