قومی

Maulana Ansar Raza on India-Pakistan Ceasefire: ہند-پاک کے درمیان سیز فائر جلد بازی میں لیا گیا فیصلہ، پاکستان کو ابھی سبق سکھانے کی ضرورت، مولانا انصار رضا کا بڑا بیان

نئی دہلی: غریب نواز فاؤنڈیشن کے چیئرمین مولانا انصاررضا مصباحی نے ہند-پاک کے درمیان جنگ بندی سے متعلق فیصلے کوجلد بازی میں لیا گیا فیصلہ قراردیتے ہوئے کہا کہ ابھی پاکستان کومزید سبق سکھانے کی ضرورت تھی۔ وہاں کے حکمرانوں کے غروراورتکبرکوچکنا چورکرنے کی ضرورت تھی۔ وہاں کی فوج کوسبق سکھانے کی ضرورت تھی۔ انہوں نے کہا کہ جب تک پاکستان گھٹنوں کے بل آکرہمارے آگے نہیں گڑگڑاتا، تب تک ہمیں جنگ بندی نہیں کرنی چاہئے تھی۔ ایسی حالت میں ہمیں ممبئی دہشت گردانہ حملہ، پلوامہ اورپہلگام دہشت گردانہ حملے میں شامل پاکستان میں بیٹھے دہشت گردوں کوہندوستان کے سپرد کرنے کی شرط رکھنی چاہئے تھی اورانہیں ہندوستان لاکر ایسی سزا دینی چاہئے تھی کہ دنیا ہمیشہ یاد رکھتی۔ بھارت ایکسپریس اردو کے ذریعہ مولانا انصاررضا سے کی گئی خصوصی بات چیت کا ویڈیو بھی آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

مولانا انصار رضا بریلوی نے کہا کہ ہمارے پڑوسی ملک پاکستان کا اسلام یزیدی اسلام ہے اورہمارے ملک کا اسلام حسینی اسلام ہے۔ دونوں میں بہت فرق ہے۔ پاکستان کا اسلام دہشت گردی کا حامی ہے اورنہتے مظلوموں کا نام پوچھ کرقتل کرنے والا ہے، لیکن ہمارے ملک کا مسلمان حسینی ہے، وہ ہمیشہ صبرکے ساتھ رہتا ہے اورجب ملک اورقوم کواس کی ضرورت پڑتی ہے توآگے بڑھ کراپنی قربانی بھی پیش کرتا ہے۔ ہندوستانی مسلمان ہمیشہ ملک اورقوم سے محبت کرنے والا ثابت ہوا ہے۔ پہلگام حملے سے لے کر جنگ بندی تک جس طرح سے ہندوستانی مسلمانوں نے حکومت اور فوج کے ساتھ اتحاد کا مظاہرہ کیا ہے، وہ قابل تعریف ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

A Chill in the Air in Delhi-NCR: دہلی-این سی آر میں سردی نے دی دستک، درجۂ حرارت 6 ڈگری تک گرا، آج بھی ہوگی بارش؟

کم سے کم درجۂ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی درج نہیں کی گئی، تاہم یہ…

9 minutes ago

Lehra Do Tiranga March: دفعہ 163 نافذ، سینٹرل پارک دو دن کے لیے بند، سی جے پی کی ترنگا یاترا پر دہلی پولیس کا بیان

ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) نے بتایا کہ نئی دہلی میونسپل کونسل (این…

1 hour ago

Punam Raut Quits International Cricket: پونم راوت نے بین الاقوامی کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا کیا اعلان

پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…

10 hours ago