بھدوہی: ایس پی ایم ایل اے زاہد بیگ کے گھر پر نوعمر لڑکی کی خودکشی کے معاملے میں پولیس نے ایم ایل اے کے بیٹے زعیم بیگ کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایم ایل اے اور ان کی اہلیہ کے خلاف الزامات ہونے کی وجہ سے پولیس ان کی بھی تلاش کر رہی ہے۔ فی الحال ایم ایل اے جوڑا فرار ہے۔
بتا دیں کہ حال ہی میں ایک نابالغ لڑکی نازیہ نے ایم ایل اے کی رہائش گاہ کی تیسری منزل پر اپنے دوپٹہ سے لٹک کر خودکشی کر لی تھی۔ اس کے بعد ایس آئی ہری دت پانڈے نے ایم ایل اے کے خلاف چائلڈ لیبر اور قتل کی ایف آئی آر درج کرائی تھی۔
بتایا جا رہا ہے کہ مہلوک لڑکی آٹھ سال سے ایم ایل اے کے گھر میں کام کر رہی تھی۔ اس کی موت کے بعد جب پولیس اور لیبر ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے ایم ایل اے کے گھر پر چھاپہ مارا تو انہیں ایک اور نابالغ لڑکی ملی جو دو سال سے کام کر رہی تھی۔ اس کے بعد ایم ایل اے اور ان کی اہلیہ کے خلاف ’یرغمال بنا کر چائلڈ لیبر اور بچوں کی اسمگلنگ‘ جیسی دیگر مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
بھدوہی کے ایس پی میناکشی کاتیان نے نامہ نگاروں کو بتایا، ’’اس معاملے میں جب لیبر ڈیپارٹمنٹ اور دیگر ٹیموں نے ایم ایل اے کے گھر پر چھاپہ مارا تو ایک نابالغ لڑکی کو برآمد کیا گیا۔ اس کے بعد لیبر ڈیپارٹمنٹ کی شکایت پر ایف آئی آر درج کی گئی۔ تحقیقات کے بعد پتہ چلا کہ لڑکی کا استحصال کیا جا رہا تھا۔ اسے خودکشی پر اکسایا گیا۔ اس پر سب انسپکٹر کی شکایت پر ایم ایل اے اور ان کی اہلیہ کے خلاف بی این ایس کی دفعہ 108 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ جلد ہی ان کی گرفتاری یقینی بنائی جائے گی۔‘‘
بھارت ایکسپریس۔
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…