علاقائی

Smriti Irani Targets I.N.D.I.A Alliance: ‘ممتا بنرجی سناتن مخالف ہیں’، اسمرتی ایرانی کا الزام، جانئے مزید کیا کہا

مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے جمعرات (25 جنوری) کو مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کوتنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ممتا بنرجی نے سماج کے ایک طبقے کو ہندو مذہب کے خلاف اکسانے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ ممتا بنرجی بھگوان کی توہین کیوں کر رہی ہیں؟

اس دوران انہوں نے انڈین نیشنل ڈیموکریٹک انکلوسیو الائنس (انڈیا الائنس) کو بھی نشانہ بنایا۔ میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جہاں کہیں بھی دراوڑ منیترا کزگم (ڈی ایم کے) اور ممتا بنرجی جیسے لیڈر ہیں، ان کا مقصد سناتن دھرم کی توہین کرنا ہے۔

سناتن دھرم کی توہین

مرکزی وزیر نے کہا، ” تمل ناڈو میں رام مندر کے پران پرتشٹھا  کو روکنے کا معاملہ بھی سامنے آیا تھا۔ اس کے علاوہ  شیو مندر کمپلیکس پر حملہ کرنے والوں کو تحفظ فراہم کرنا ہو یا پھر بھگوان رام کا نام لینے پربرہم ہونے کا معاملہ ہو  ٹی ایم سی اس معاملہ پیچھے نہیں رہتی ہیں۔

رام مندر کا جشن روکنے کا الزام

اسمرتی ایرانی کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایودھیا میں رام للا پران پرتشٹھا تقریب کے حوالے سے بی جے پی کی تامل ناڈو اور مغربی بنگال اکائیوں نے ممتا بنرجی اور اسٹالن حکومت پر رام مندر کے افتتاح کی تقریب پر پابندی لگانے کا الزام عائد کیا ہے۔ .

بی جے پی کی مغربی بنگال یونٹ نے الزام لگایا تھا کہ ٹی ایم سی حکومت ایودھیا میں رام مندر کے افتتاح کے موقع پر ریاست کے مختلف حصوں میں ہونے والی تقریبات میں لوگوں کو شرکت سے روکنے کی کوشش کر رہی ہے۔

نرملا سیتارامن نے نشریات روکنے کا الزام لگایا تھا۔

اسی دوران وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے پران پرتشٹھا پروگرام کے لائیو ٹیلی کاسٹ پر پابندی لگانے کا بھی الزام لگایا تھا۔ ایک تمل اخبار کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ تمل ناڈو حکومت کے زیر انتظام مندروں نے ایودھیا میں رام مندر کے افتتاح  کے دن بھگوان رام کی پوجا پر پابندی لگا دی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

15 دن سے مردہ خانے میں پڑی لاش ،تدفین کے لیے سپریم کورٹ تک قانونی لڑائی ، جانئے پورا معاملہ

سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…

23 minutes ago

Bihar News: اننت کمار سنگھ پر فائرنگ، جانئے کس گینگ نے واردات کو دیا انجام

بدنام زمانہ مجرم سونو-مونو گینگ نے موکاما بلاک کے نورنگا-جلال پور گاؤں میں موکاما کے…

24 minutes ago

Pushpak Express Train Fire: پشپک ایکسپریس میں دردناک حادثہ،آگ کی افواہ کے بعد چلتی ٹرین سے مسافروں نے لگائی چھلانگ،8 کی موت

یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…

59 minutes ago

JD(U) Withdraws Support In Manipur: نیش کمار نے ایک پھر بارماری پلٹی، جائے کیا اصل معاملہ؟

قابل ذکر بات  یہ ہے کہ  اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…

1 hour ago