علاقائی

Shraddha Murder Case: ملزم آفتاب امین پونا والا نے واپس لی ضمانت کی عرضی

شردھا واکر(Shraddha Walkar ) قتل کیس کے ملزم آفتاب پونا والا نے دہلی کی ایک عدالت میں دائر اپنی ضمانت کی درخواست واپس لے لی ہے۔ آفتاب اور ان کے وکیل کے درمیان غلط فہمی کے باعث درخواست ضمانت واپس لے لی گئی۔ آفتاب کے وکیل ایم ایس خان نے عدالت (ساکیت کورٹ)کو بتایا کہ پیر کو آفتاب (Aftab Poonawala)کے ساتھ 50 منٹ طویل بحث کے بعد ملزم نے درخواست ضمانت واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وکیل نے عدالت کو واضح طور پر بتایا کہ درخواست غلط معلومات کی وجہ سے دائر کی گئی۔آفتا ب کے وکیل نے کہا کہ آگے سے مس کمینیکشن نہیں ہوگا۔

ایک ای میل موصول ہوا

ایڈیشنل سیشن جج ورندا کماری نے کہا کہ عدالت کو پونا والا کی طرف سے ایک ای میل موصول ہوا ہے کہ ضمانت کی درخواست غلطی سے دائر کی گئی ہے۔ تاہم، جب عدالت نے ان سے پوچھا کہ کیا ضمانت کی درخواست زیر التوا ہونی چاہیے۔پونا والا نے کہا کہ میں چاہوں گا کہ وکیل مجھ سے بات کریں اور پھر ضمانت کی درخواست واپس لے لیں۔ جمعہ کو پونا والا نے عدالت میں ضمانت کی درخواست دی تھی۔ 9 دسمبر کو عدالت نے پونا والا کی عدالتی حراست میں 14 دن کی توسیع کی تھی۔ اسے 12 نومبر کو گرفتار کیا گیا تھا اور وہ اس وقت تہاڑ جیل میں بند ہیں۔

9 دسمبر آفتاب پونا والا کی عدالتی حراست میں 14 دن کی توسیع کی گئی تھی۔ آفتاب پونا والا (28) نے مبینہ طور پر اپنی ساتھی شردھا والکر کو قتل کر دیا تھا، اس کی لاش کے 35 ٹکڑے کر دیے تھے اور انہیں قومی دارالحکومت کے مختلف حصوں میں پھینک دیا تھا۔

شردھا واکراب اس دنیا میں نہیں

18 مئی کو شردھا کو قتل کرنے کے بعد آفتاب نے قتل کو چھپانے کے لیے ہر طرح کی تیاری کی تھی۔کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے کہ شردھا واکراب اس دنیا میں نہیں ہے۔ اس کے لیے آفتاب اپنے ہی موبائل سے شردھا کے دوستوں کو ٹیکسٹ کرتا تھا۔یہی نہیںآفتاب نے شردھا کے کریڈٹ کارڈ کا بل بھی ادا کیا تھا تاکہ کریڈٹ کارڈ کمپنی اس کی تحقیقات نہ کرے۔اس کے علاوہ آفتاب نے شردھا کے بینک اکاؤنٹ سے 54000 روپے بھی اپنے اکاؤنٹ میں منتقل کیے تھے۔ابتدائی طور پر جب پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی تھی تو آفتاب نے پولیس کو گمراہ کرنے کے لیے کہا کہ شردھا واکر اس کے ساتھ لڑائی کے بعد گھر سے چلی گئی تھی۔لیکن جب انہیں مہاراشٹر کے کسی جنگل نما علاقے سے شردھا کا فون آیا اور انہوں نے اس کی ٹرانزیکشن ہسٹری وغیرہ چیک کی تو انہیں پیسے کی منتقلی کا لین دین نظر آیا جو آفتاب کے ساتھ کیا گیا تھا۔اور جب پولیس نے ملزم سے اس لین دین کے بارے میں پوچھا تو وہ جواب دینے میں ناکام رہا اور وہ یہاں پکڑا گیا۔

بھارت ایکسپریس۔

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Jharkhand CBI Raid: جھارکھنڈ میں انتخابات سے پہلے سی بی آئی کی بڑی کارروائی: نیمبو پہاڑی علاقے میں 16 مقامات پر چھاپہ

جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات سے پہلے ملک کی سب سے بڑی جانچ ایجنسی سینٹرل بیورو…

26 mins ago

JIH welcomed the SC decision : یوپی مدرسہ ایجوکیشن ایکٹ کو برقرار رکھنے کا تاریخی فیصلہ خوش آئند:جماعت اسلامی ہند

یو پی مدرسہ ایکٹ کو برقرار رکھتے ہوئے ، سپریم کورٹ نے توثیق کردی ہے…

45 mins ago

Quraan Conference: قرآن کانفرنس: ایک تجزیاتی جائزہ

قرآن کانفرنس میں احکام قرآن کی خلاف ورزی کیوں ؟ کیا مراقبہ کے لحاظ سے…

46 mins ago

Fitistan-Ek Fit Bharat: فٹستان ایک فٹ بھارت 17 نومبر کو 244ویں سیپر ڈے پر ایس بی آئی سی ایم ای سولجراتھون کا کرے گا انعقاد

سی ایم ای پونے، 1943 میں قائم ایک باوقار ملٹری انسٹی ٹیوٹ، اس منفرد تقریب…

47 mins ago