علاقائی

NDA Seat Sharing Formula: بہار میں این ڈی اے میں سیٹوں کی تقسیم کا ہوا اعلان،چراغ پاسوان کی پارٹی کو ملی پانچ سیٹ

بہار میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) میں سیٹوں پر اتفاق رائے ہو گیا ہے۔ بی جے پی، جے ڈی یو، ایل جے پی (آر) اور  ہندوستانی عوام مورچہ نے پیر (18 مارچ) کو اپنا سرکاری اعلان کیا۔

بی جے پی 17 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی۔ یعنی وہ بڑے بھائی کے کردار میں ہوں گے۔ نتیش کمار کی پارٹی جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) 16 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی۔ معاہدے کے تحت چراغ پاسوان کی پارٹی ایل جے پی (آر) 5 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی۔ وہیں جیتن رام مانجھی کی پارٹی ایک سیٹ پر الیکشن لڑے گی۔ ایک سیٹ اپیندر کشواہا کی پارٹی راشٹریہ لوک مورچہ کو دی جائے گی۔

سیٹوں کا اعلان کرتے ہوئے جے ڈی یو ایم پی سنجے جھا نے کہا کہ بہار میں یک طرفہ لہر چل رہی ہے۔ اپوزیشن میں ابھی تک کوئی تیاری نہیں ہے۔ ہماری تمام تیاریاں ہو چکی ہیں۔ ہم سب مل کر 40 میں سے 40 سیٹیں جیتیں گے۔

2019 کے لوک سبھا انتخابات میں این ڈی اے نے کل 40 میں سے 39 سیٹیں جیتی تھیں۔ بی جے پی اور جے ڈی یو نے 17-17 سیٹوں پر الیکشن لڑا تھا۔ جبکہ ایل جے پی نے 6 سیٹوں پر الیکشن لڑا تھا۔

بی جے پی ان 17 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی۔

مغربی چمپارن، مشرقی چمپارن، اورنگ آباد، مدھوبنی، ارریہ، دربھنگہ، مظفر پور، مہاراج گنج، سارن، اجیار پور، بیگوسرائے، نوادہ، پٹنہ صاحب، پاٹلی پترا، آرا، بکسر اور ساسارام۔

جے ڈی یو ان سیٹوں پر الیکشن لڑے گی۔

والمیکی نگر، سیتامڑھی، جھنجھارپور، سپول، کشن گنج، کٹیہار، پورنیہ، گوپال گنج، سیوان، بھاگلپور، بانکا، مونگیر، نالندہ، جہان آباد، شیوہر۔

چراغ پاسوان کی پارٹی کو ویشالی، حاجی پور، سمستی پور، کھگڑیا اور جموئی کی سیٹیں دی گئی ہیں۔

ہندوستانی عوام مورچہ گیا سیٹ سے الیکشن لڑے گی ۔ جبکہ کاراکاٹ سیٹ اپیندر کشواہا کو دی گئی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Afghanistan- A Cat’s Freedom and A Girl’s Cage: افغانستان-ایک بلی کی آزادی اور لڑکی کا پنجرہ

طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…

3 hours ago

Dhanush and Nayanthara ignored each other: شادی کی تقریب میں دھنش اور نینتارہ نے ایک دوسرے کو کیا نظر انداز، ویڈیو وائرل

اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…

3 hours ago

Baba Siddiqui Murder Case: بابا صدیقی قتل کیس کا ایک اور ملزم ناگپور سے گرفتار، ممبئی میں ہوگی سمیت سے تفتیش

تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…

4 hours ago

PM Modi’s Gifts: عالمی رہنماوں کو پی ایم مودی کے تحفے: عالمی سفارت کاری میں ہندوستان کے ثقافتی ورثے اہم نمائش

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…

5 hours ago