علاقائی

مغربی چمپارن : بنیادی سہولیات سے محروم اسکول

  بھارت ن ایکسپریس / 8 نومبر :بہار میں اچھی تعلیم کا فقدان ہے. سرکاری اسکولیں خستہ حالی کا شکار ہیں. ایسے سینکڑوں اسکولز ہیں جہاں نہ تو بچوں کے پرھنے کے لیے کتابیں ہیں اور ناہی ٹیچرز
اسکولوں کی درو دیوار تو خوف کے مناظر پیش کرتی ہے جس کے سبب کئی والدین اپنے بچوں کو اسکول بھیجنے سے کتراتے ہیں.. نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ بہت سے بچے تعلیم سے محروم ہیں.
ایسا ہی ایک اسکول مغربی چمپارن کے بلاک یوگاپٹی کے نوگاؤں میں موجود ہیں.. گورنمنٹ پرائمری اسکول کی عمارت انتہائی خستہ حالی کا شکار ہے جس کی حالت کو دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ کبھی بھی یہاں کوئی بڑا حادثہ ہوسکتا ہے !
یہاں نہ تو بجلی ہے اور ناہی پڑھنے لائق جگہ.. طہارت خانے کی حالت بد سے بدتر ہے
یہاں کے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ کافی عرصہ سے اس عمارت کی حالت خستہ ہے. لیکن ابھی تک کوئی اس کا پرسان حال نہیں ہے
مقامی لوگوں کی شکایت ہے کہ اس اسکول میں محض دو ٹیچر ہیں جس میں سے ایک ٹیچر تو صرف کھچڑی کھانے اور کھلانے میں مصروف ہیں جب کہ ایک ٹیچر کئی کلاس میں پڑھاتے ہیں
طلباء کے سرپرستوں کی شکایت ہے کہ بچوں کو بیت-الخلا جانے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے
اسکول کی حالت دیکھ کر یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ کوئی بھی والدین ان اسکولوں میں اپنے بچوں کو بھیج کر خوف میں مبتلا رہتے ہوں گے
حکومت تعلیمی نظام کو لے کر تمام طرح کے دعوے تو کرتی ہے لیکن سرکاری اسکولوں کی حالت حکومت کی قلعی کھولتی نظر آرہی ہے

Bharat Express

Recent Posts