سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو مالیگاؤں بم دھماکہ معاملے میں این آئی اے عدالت نے بری کردیا۔
Malegaon Blast Case Verdict: سال 2008 میں مالیگاؤں دھماکہ معاملے میں این آئی اے کی خصوصی عدالت نے سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر سبھی سات ملزمین کو بری کردیا۔ اس معاملے میں اہم ملزم رہی بی جے پی کی سابق رکن پارلیمنٹ پرگیہ سنگھ ٹھاکرنے ردعمل ظاہرکیا ہے۔ انہوں نے جج سے کہا، ”میں انصاف کے تئیں احترام کی وجہ سے آئی ہوں۔ مجھے 13 دنوں تک پریشان کیا گیا، میری زندگی تباہ کردی گئی۔ میری 17 سال تک توہین کی گئی۔ مجھے اپنے ہی ملک میں دہشت گرد بنا دیا گیا۔‘‘
سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکرنے کہا، ”میں نے شروع سے ہی کہا ہے کہ جنہیں بھی جانچ کے لئے بلایا جاتا ہے، اس کے پیچھے کوئی بنیاد ہونی چاہئے۔ مجھے جانچ کے لئے بلایا گیا اورگرفتارکرلیا گیا اورپریشان کیا گیا۔ اس سے میری پوری زندگی برباد ہوگئی۔”
بھگوا کو بدنام کیا گیا: پرگیہ ٹھاکر
بھوپال سے بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ رہ چکیں پرگیہ سنگھ ٹھاکرنے کہا، ”میں ایک سادھوی کی زندگی جی رہی تھی، لیکن مجھے پھنسا دیا گیا اور مجھ پر الزام لگا دیا گیا اور کوئی بھی اپنی مرضی سے ہمارے ساتھ کھڑا نہیں ہوا۔ میں زندہ ہوں کیونکہ میں ایک سنیاسی ہوں۔ انہوں نے ایک سازش کے تحت بھگوا کو بدنام کیا۔‘‘
این آئی اے کی خصوصی عدالت نے کیا کہا؟
این آئی اے کی خصوصی عدالت نے کہا کہ استغاثہ فریق (پراسیکیوٹر) یہ الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا، اس لئے ملزم شکوک وشبہات کے فائدے کا مستحق ہے۔ ممبئی سے تقریباً 200 کلو میٹر دور مالیگاؤں شہر ہے۔ یہاں 29 ستمبر 2008 کو ایک مسجد کے پاس ایک موٹر سائیکل میں لگائے گئے بم کے دھماکہ ہونے سے 6 لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔ وہیں 100 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے تھے۔ جمعرات (31 جولائی، 2025) کو جج نے فیصلہ پڑھتے ہوئے کہا کہ معاملے کوشک سے بالاترثابت کرنے کے لئے کوئی قابل اعتماد اورٹھوس ثبوت نہیں ہے۔
دوسرے ٹی 20 مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے ہندوستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔…
جزائر انڈمان اور نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے سوراج دیپ کا دو…
آئی پی ایس افسر ونئے کمار چوبے کو نمایاں خدمات کے لیے صدر جمہوریہ کے…
10 اکتوبر کو دہلی کے جنتر منتر پر کاکروچ جنتا پارٹی کے مجوزہ مارچ سے…
مرکزی حکومت کی وزیر اعظم روزگار تخلیق پروگرام اسکیم سے چھتیس گڑھ کے نوجوانوں کو…
راہل گاندھی نے کہا کہ اب مرکزی حکومت کو برطرف کرنا ہوگا، کیونکہ انہیں انتخابی…