علاقائی

Rajya Sabha MP’s nephew shoots his wife: گجرات میری ٹائم بورڈ کے افسر نے اپنی بیوی کو ماری گولی، موت کی تصدیق کے بعد خود کو کر لیا ہلاک، اس راجیہ سبھا رکن کے گھر کا واقعہ

احمد آباد: گجرات کے احمد آباد میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ بوڈک دیو–تھلتیج علاقے کے ہائی رائز اپارٹمنٹ کمپلیکس این آر آئی ٹاور میں ایک خاتون کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا، جس کے بعد شوہر نے بھی خود اپنی جان لے لی۔

بدھ کی رات تقریباً 10:30 بجے پیش آیا واقعہ 

پولیس کے مطابق یہ واقعہ بدھ کی رات تقریباً 10:30 بجے پیش آیا۔ مہلوک میاں بیوی کی شناخت یشراج سنگھ گوہل اور ان کی بیوی راجیشوری گوہل کے طور پر ہوئی ہے۔ یشراج گوہل گجرات میری ٹائم بورڈ میں کلاس-1 افسر تھے اور وہ کانگریس کے سابق گجرات صدر اور راجیہ سبھا رکن شکتی سنگھ گوہل کے بھتیجے تھے۔

  تقریباً دو ماہ قبل یشراج سنگھ  کی ہوئی شادی 

پولیس کے مطابق تقریباً دو ماہ قبل یشراج سنگھ اور راجیشوری کی شادی ہوئی تھی، جس کے بعد سے دونوں اسی اپارٹمنٹ میں رہ رہے تھے۔ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ رات کے وقت کسی نامعلوم وجہ سے دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا۔ اسی دوران یشراج سنگھ نے اپنی لائسنس یافتہ ریوالور سے اپنی بیوی کو گولی مار دی۔ زخمی ہونے کے بعد انہوں نے 108 ایمرجنسی سروس پر کال کی۔ جب ایمبولینس موقع پر پہنچی تو ڈاکٹروں نے راجیشوری کو مردہ قرار دے دیا۔ اس کے کچھ ہی دیر بعد یشراج سنگھ ایک دوسرے کمرے میں گئے اور اسی بندوق سے خود کو گولی مار لی، جس سے ان کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

فارنسک ٹیم نے کی فلیٹ کی باریکی سے جانچ

گولی چلنے کی آواز سن کر اپارٹمنٹ کے کئی رہائشی خوف زدہ ہو گئے اور فوراً پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس، کرائم برانچ اور سینئر افسران، جن میں ڈپٹی کمشنر آف پولیس بھی شامل تھے، فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ اپارٹمنٹ کمپلیکس کو سیل کر دیا گیا اور اضافی سکیورٹی تعینات کی گئی۔ اس کے بعد فارنسک ٹیم نے فلیٹ کی باریکی سے جانچ کی۔

منیش دوشی نے کیا گہرے رنج و غم کا اظہار

کانگریس کے ترجمان منیش دوشی نے اس واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یشراج سنگھ گوہل ایک نوجوان افسر تھے، جنہوں نے حال ہی میں گجرات میری ٹائم بورڈ میں اپنی ملازمت شروع کی تھی اور یو پی ایس سی کی تیاری بھی کر رہے تھے۔ اس واقعے نے پورے خاندان کو توڑ کر رکھ دیا ہے۔

معاملے کی ہر پہلو سے کی جا رہی ہے جانچ

پولیس کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ معاملے کی ہر پہلو سے جانچ کی جا رہی ہے۔ اہل خانہ، پڑوسیوں اور دیگر متعلقہ افراد کے بیانات لیے جا رہے ہیں، ساتھ ہی فارنسک شواہد کا بھی تجزیہ کیا جا رہا ہے۔ پولیس نے یہ بھی بتایا کہ اس سے قبل میاں بیوی کی جانب سے کوئی شکایت درج نہیں کرائی گئی تھی۔ دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق جیسے جیسے تفتیش آگے بڑھے گی، واقعے کے پس منظر، فائر آرم لائسنس کی تصدیق اور ایمرجنسی کال ریکارڈ کی جانچ کے بعد پوری صورتحال واضح ہو جائے گی۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

روہت شرما پھربنے ممبئی انڈینس کے کپتان، فرنچائزی نے کیا باضابطہ اعلان

روہت شرما ایک بار پھر ممبئی انڈینس کے کپتان مقررکئے گئے ہیں۔ اپنی کپتانی میں…

20 minutes ago

بحرہند کے خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کے لیے شراکت دار ممالک کے ساتھ مل کر کام کرے گا ہندوستان: وزیر اعظم مودی

وزیراعظم نے کہا کہ آئی او آر اے کی صدارت سنبھالنے کے بعد ہندوستان خطے…

23 minutes ago

Shashi Tharoor slams delimitation push: آٹھ سو پچاس ارکان کا ایوان اور سال میں صرف 50 دن پارلیمنٹ، یہ جمہوریت کے ساتھ مذاق ہوگا: ششی تھرور

خواتین ریزرویشن کو حد بندی سے جوڑنے پر کانگریس رکن پارلیمنٹ نے سخت تنقید کرتے…

50 minutes ago

ممتا بنرجی کو بڑی راحت، ٹی ایم سی کے باغی رتبرتا بنرجی کو لگا بڑا جھٹکا، ہائی کورٹ نے اپوزیشن لیڈر کی تقرری کو کردیا منسوخ

 کلکتہ ہائی کورٹ نے مغربی بنگال اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر رتبرتا بنرجی کی تقرری منسوخ…

2 hours ago

انٹیگرل یونیورسٹی، لکھنؤ میں ہوگا 16ویں آل انڈیا ایجوکیشنل کانفرنس کا انعقاد، یہاں جانئے پوری تفصیل

دودنوں پر محیط اس کانفرنس کے 6 موضوعاتی اجلاسوں میں تعلیمی پالیسی اور سول سوسائٹی…

3 hours ago