علاقائی

Rain in Delhi NCR: دہلی این سی آر میں بارش نے لوگوں کو گرمی سے دی راحت

Rain in Delhi NCR: ہندوستان کے کئی ریاستوںمیں  چلچلاتی گرمی سے راحت مل گئی ہے ۔ جی ہاں دہلی این سی آر میں بارش نے گرمی سے لوگو ں کو راحت  ملی ہے  اور اسی کے ساتھ دھوپ میں نرمی بھی دیکھنے کو مل رہی ہے ۔ محکمہ  موسمیات نے کہا کہ طوفانی  ہوائیں بھی چلنے کی امید ہے۔ ہفتہ  یعنی 22 اپریل کی شام دہلی اور اس کے آس پاس کے کچھ علاقوں میں بوندا باندی اور  بارش ہوئی، جس کے بعد موسم  خوش گوار ہوگیا۔ ساتھ ہی درجہ حرارت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آئی ایم ڈی سے موصولہ اطلاع کے مطابق اتوار 23 اپریل کو ملک کی بیشتر ریاستوں میں بارش ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ محکمہ موسمیات کی اپ ڈیٹ کے مطابق اگلے پانچ روز تک ملک میں ہیٹ ویو کا امکان  بھی  کم  ہونے کی امید ہے۔ اس کے علاوہ دہلی میں اتوار کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 21 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔

اگلے پانچ دنوں کے دوران ہندوستان کے بیشتر حصوں میں گرمی کی لہر کے حالات کا امکان  کچھ بہتر  ہونے کی امیدہے۔ محکمہ  موسمیات کے  مطابق اتوار کو مغربی اتر پردیش میں دھول  بھری آندھی کے طوفان کی پیشین گوئی کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست کے کچھ اضلاع میں موسم ابر آلود رہنے کا بھی امکان ہے۔ کئی مقامات پر ہلکی بارش بھی ہو سکتی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ  گزشتہ دو دنوں سے کئی مقامات پر ہلکی بارش کی وجہ سے گرمی سے لوگوں کو  بڑی راحت ملی ہے۔

ان اضلاع کا درجہ حرارت کیا ہے؟

اتر پردیش کے کچھ علاقوں میں اتوار کو بھی ایک یا دو مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اتراکھنڈ ریاست کے اترکاشی، چمولی، ودھی گڑھ علاقوں میں بعض مقامات پر بادل چمکنے کے  ساتھ ہلکی بارش کا  بھی امکان ہے۔ جس کی وجہ سے ریاست میں موسم سہانا  بنا  رہے گا۔ اروناچل پردیش، آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، تلنگانہ، منی پور، میزورم، تریپورہ، مہاراشٹرا، مغربی بنگال، انڈمان نکوبار اور سکم میں بارش اور  چمک گرج کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ اڈیشہ کے کچھ علاقوں میں اولے پڑنے کا امکان ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Join BJP Ahead of 2027 Assembly Polls: پنجاب میں اسمبلی انتخابات سے پہلے عام آدمی پارٹی کو بڑا جھٹکا، تین ارکانِ اسمبلی بی جے پی میں شامل

امرتسر نارتھ کے رکنِ اسمبلی کنور وجے پرتاپ سنگھ نے پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کلتار…

3 minutes ago

Azam Khan: اعظم خان نے ای ڈی کی گرفتاری کو سپریم کورٹ میں کیا چیلنج، فوری سماعت کی درخواست

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کا یہ مقدمہ رام پور میں ’مولانا محمد علی جوہر ٹرسٹ‘…

45 minutes ago

We have to get the Senate: سینیٹ پر قبضہ برقرار رکھنے کے لیے ٹرمپ نے جھونکی پوری طاقت، بولے ’ہمیں ہر حال میں جیتنا ہوگا‘

کینیڈا کے ساتھ تجارتی مذاکرات کے حوالے سے ٹرمپ نے کہا کہ دونوں ممالک کے…

2 hours ago

Cyclone Murasu: سائیکلون ’موراسو‘ مچائے گا تباہی، تیز ہواؤں اور سیلاب کا خطرہ، ماہی گیروں کو الرٹ

سمندری طوفان موراسو کے پیش نظر چنئی کے تمام اسکولوں میں پیر کے روز تعطیل…

3 hours ago

Florida Plane Crash Video: فلوریڈا میں طیارہ حادثہ، پائلٹ سمیت 9 افراد ہلاک، سڑک سے ٹکراتے ہی طیارہ آگ کے گولے میں تبدیل

حادثے کی ایک خوفناک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔ کاروں میں بیٹھے لوگوں نے طیارے…

3 hours ago