علاقائی

Rahul Gandhi Verdict: ہتک عزت معاملے میں اب سپریم کورٹ جائیں گے راہل گاندھی، کانگریس نے کہا- ہائی کورٹ کا فیصلہ مایوس کن، لیکن امید کے برخلاف نہیں

مودی سرنیم والے ہتک عزت معاملے میں راہل گاندھی کو نچلی عدالت سے قصور وار ٹھہرائے جانے کے فیصلے کو گجرات ہائی کورٹ نے برقرار رکھا ہے اور کانگریس لیڈر کو کوئی راحت نہیں دی ہے۔ راہل گاندھی سے متعلق جمعہ (7 جولائی) کو آئے گجرات ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد کانگریس لیڈر ابھیشیک منوسنگھوی نے پریس کانفرنس کی ہے۔

ابھیشیک منوسنگھوی، کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کے وکیل بھی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ راہل گاندھی کے اس معاملے میں اب سپریم کورٹ کا رخ کیا رہے گا۔ انہوں نے گجرات ہائی کورٹ کے فیصلے کو مایوس کن قرار دیا ہے، ساتھ ہی کہا ہے کہ یہ امید کے برخلاف فیصلہ نہیں ہے۔

سپریم کورٹ کے سینئر وکیل نے کہا  ”66 دن بعد فیصلہ آیا ہے اور فیصلے کی کاپی 10 منٹ جاری ہوئی ہے۔” انہوں نے کہا، ”پُرنیش مودی کی ہتک عزت کیسے ہوئی، اس کا جواب نہیں ملا۔ راہل گاندھی کی تقریر میں نفرت کہاں ہے، یہ بھی ثابت نہیں ہوتا ہے۔ اس کا جواب نہیں ملا کہ عرضی گزار کو نقصان کیا ہوا۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

6 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

7 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

7 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

8 hours ago