علاقائی

Srinagar: راہل گاندھی نے گلمرگ میں اسکیئنگ کا لطف اٹھایا،سیاح نے کہا کہ بھارت جوڑا یاترا کے بعد چھٹی لینے کا حق تو بنتا ہے

Srinagar: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی بدھ کو شمالی کشمیر کے گلمرگ میں دو روزہ ذاتی دورے پر پہنچے۔ اس دوران انہوں نے اسکیئنگ کا لطف بھی اٹھایا۔مشہور گونڈولا کیبل کار کی بھی سواری کی۔

راہل گاندی بدھ کو سری نگر کے ہوائی اڈے سے سیدھے گلمرگ کے لیے روانہ ہوئے۔اس دوران انہوں نے میڈیا سے بات نہیں کی اور صرف دور سے ہی ان کو ہیلو کیا ۔ راہل گاندھی  نے یہاں کے مقامی لوگوں سے بھی ملاقات کی اور ان کے ساتھ سیلفی بھی لی۔
راہل گاندھی  سے ملاقات کے بعد ایک سیاح نے کہا – ہم خوش قسمت ہیں کہ ہم یہاں راہل گاندھی سے ملے ہیں۔ جب کہ دوسرے  سیاح نے کہا کہ راہل گاندھی بھارت جوڈو یاترا کے بعد چھٹی لینے کے حقدار ہیں۔
ان کے سیکورٹی اہلکاروں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ پردیش کانگریس کمیٹی کے ذرائع نے بتایا کہ راہل  گاندھی ذاتی دورے پر ہیں اور امکان ہے کہ وہ وادی میں ایک ذاتی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ گزشتہ ماہ راہل گاندھی نے 12 ریاستوں اور دو  مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 3,970 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کے بعد کنیا کماری سے کشمیر تک بھارت جوڑو یاترا کا اختتام کیا تھا۔

بھارت جوڑو یاترا کے اختتام پر راہل پرینکا برف سے لطف اندوز ہوئے

145 دن کے دورے کے بعد راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا 30 جنوری کو سری نگر میں ختم ہوئی۔ اختتامی تقریب کے دوران شدید برف باری بھی ہوئی۔ برفباری کے درمیان راہل گاندھی  اور پرینکا گاندھی برف باری کا لطف لیتے نظر آئے تھے۔ دونوں کو ایک دوسرے کے ساتھ برف سے کھیلتے دیکھا گیا تھا۔ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا گزشتہ سال 7 ستمبر سے شروع ہوئی تھی۔ انہوں نے سری نگر کے لال چوک پر ترنگا لہرایا۔ راہل گاندی  کے ساتھ ان کی بہن پرینکا گاندھی بھی موجود تھیں۔ ترنگا لہرانے کے بعد راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا اس وقت ختم ہو گئی تھی جب کہ بھارت جوڑو یاترا کو 30 جنوری کو ختم ہونا تھا۔

-بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

India’s GDP Growth: ہندوستان کی معیشت  2025 میں کنزمشن، برآمدات اور ایکسپورٹ سے 6.6 فیصد رہنے کی توقع ہے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے کہ مشرقی…

8 hours ago

“2024 میں الٹرا لگژری گھروں کی مانگ عروج پر، 59 یونٹس 4,754 کروڑ میں فروخت ہوئے”

انارک کے مطابق  2024 میں الٹرا لگژری گھروں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا،…

8 hours ago

Mahakumbh: Mahatmya Par Mahamanthan: سنبھل یہ پیغام دے رہا ہے کہ سنبھل جاو،نہیں تو بہت کچھ سنبھال لیا جائے گا:سوامی چدانند سرسوتی

چدانند سرسوتی نے کہاکہ ہندوستان کے پرجوش اور کامیاب وزیر اعظم نے پہلے ہی 13…

9 hours ago

Mercedes plans to open 20 new outlets in India: مرسڈیز 2024 میں ریکارڈ فروخت کے بعد بھارت میں 20 نئے آؤٹ لیٹس کھولنے کی پلیئنگ میں

ائیر نے کہا کہ وسطی ہندوستان میں کانپور جیسے چھوٹے شہروں میں، جس کی آبادی…

9 hours ago