کانگریس کی امیدوار پرینکا گاندھی واڈرا بدھ (23 اکتوبر 2024) کو کیرالہ میں وائناڈ لوک سبھا سیٹ پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے لیے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں گی۔ اس دوران ان کے بھائی اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی بھی ساتھ ہوں گے۔ پر چہ نامزدگی داخل کرنے سےقبل پرینکا گاندھی بھائی کے ساتھ وہاں روڈ شو میں حصہ لیں گی۔
پرینکا گاندھی کی پرچہ نامزدگی سے قبل، لیفٹ ڈیموکریٹک فرنٹ (ایل ڈی ایف ) کے امیدوار ستیان موکیری نے ہفتہ (19 اکتوبر 2024) کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں اپنے مخالف کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا وہ وہاں سے جیت کر حلقے میں موجود ہوں گی؟
موکیری نے وائناڈ میں انتخابی مہم کے دوران پوچھا کہ کیا اس بات کی کوئی ضمانت ہے کہ پرینکا گاندھی جیت کے بعد اس پہاڑی ضلع میں رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی کو دیکھئے، وہ جیت گئے اور پھر چلے گئے۔ وہ یہاں کتنے دن رہے؟ جو لوگ اس طرح الیکشن لڑ نے آتے ہیں اور پھر چلے جاتے ہیں وہ نہ تو علاقے کے لوگوں کی ترقی کر سکتے ہیں اور نہ ہی دیگر مسائل حل کر سکتے ہیں۔
کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) نے دو دن قبل پارٹی کے سینئر لیڈر موکیری کی امیدواری کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے 2014 میں وائناڈ سے الیکشن لڑا تھا، تاہم وہ اس وقت کے کانگریس امیدوار ایم آئی شناواس سے ووٹوں کے بہت ہی کم فرق سے ہار گئے تھے۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…