بھارت ایکسپریس۔
کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی آج راجستھان میں تھیں، انہوں نے لوک سبھا انتخابات-2024 کے پیش نظر جالور میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کیا۔ اس دوران پرینکا گاندھی نے موجودہ (بی جے پی) حکومت کی پالیسیوں پر سوال اٹھائے اور کانگریس کے حق میں لوگوں سے ووٹ دینے کی اپیل کی ۔
کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی نے راجستھان کے سابق وزیر اعلی اشوک گہلوت کی تعریف کی اور موجودہ (بی جے پی) حکومت پر تنقید کی۔ پرینکا نے نے کہا کہ – “یاد رکھیں، آپ اشوک گہلوت کی حکومت سے خوش تھے اور آپ کو شکایت بھی تھی… اسی لیے آپ نے حکومت بدلی۔ لیکن ان اسکیموں کا کیا ہوا… جو گہلوت جی نے آپ کے لیے شروع کی تھیں؟ انہیں روکا گیا، اس لیے کہ آپ نے جو حکومت منتخب کی ہے وہ آپ کے مفاد میں کام نہیں کرتی۔
پرینکا نے کہا- بھائیو… بہنو… آپ نے سنا ہوگا کہ پی ایم مودی اپنی ریلیوں میں کیا کہتے ہیں، کبھی وہ اپنی جھوٹی بہادری دکھاتے ہیں، کبھی وہ گوشت اور مچھلی کی بات کرتے ہیں، کبھی وہ ہوا میں اڑتے ہیں تو کبھی گہرے سمندر میں میں… کیا آپ لوگوں کا ان چیزوں سے کوئی لینا دینا ہے؟… مجھے لگتا ہے کہ پی ایم مودی کو کچھ ہوگیا ہے، وہ یہ نہیں سمجھ پا رہے ہیں… اور میں واقعی میں سمجھتی ہوں کہ پی ایم مودی لوگوں کے لیے بالکل اجنبی ہیں۔ “
برسراقتدار پارٹی بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے پرینکا گاندھی نے جالور میں کہا، ”وہ (بی جے پی) بدعنوانی کے خلاف نہیں لڑ رہے ہیں، بلکہ وہ صرف اپوزیشن کو خاموش کرنا چاہتے ہیں۔ آپ نے دیکھا کہ ملک کے کسان کس طرح قرضوں میں ڈوبے ہوئے ہیں، لیکن اس پر بات نہیں کی جاتی، ٹی وی، میڈیا اور فون پر یہ دکھایا جا رہا ہے کہ ملک ترقی کر رہا ہے، کیا یہ حقیقت ہے؟
بھارت ایکسپریس۔
اس سے قبل 22 مارچ کو الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے یوپی…
چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…
ایس پی چیف نے لکھا کہیں یہ دہلی کے ہاتھ سے لگام اپنے ہاتھ میں…
ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا کہ وزیراعظم ایک بہت ہی نجی تقریب کے لیے میرے…
چند روز قبل بھی سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی تھی۔…
ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک…