تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے جمعہ کو ریاستی اسمبلی کو مطلع کیا کہ صدر دروپدی مرمو نے NEET سے استثنیٰ کے لیے ریاست کے بل کو منظوری نہیں دی ہے۔ اسٹالن نے الزام لگایا کہ مرکزی حکومت تمل ناڈو کے لوگوں کی مرضی اور اسمبلی کے متفقہ فیصلے کو نظرانداز کر رہی ہے۔ انھوں نے اسمبلی کو بتایا کہ ’’تمل ناڈو حکومت کی جانب سے مختلف وزارتوں کے ذریعے تمام ضروری وضاحتیں پیش کرنے کے باوجود مرکزی حکومت نے NEET سے استثنیٰ کے بل کو مسترد کر دیا ہے۔‘‘
واضح رہے کہ NEET ہندوستان بھر کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں انڈرگریجویٹ کورسز کے لیے کوالیفائنگ ٹیسٹ ہے۔ یہ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کی طرف سے منعقد کیا جاتا ہے۔ ستمبر 2021 میں تمل ناڈو اسمبلی نے دراوڑ منیترا کزگم (ڈی ایم کے) حکومت کی طرف سے پیش کیا گیا ایک بل منظور کیا تھا، جس میں ریاست کے طلباء کو NEET سے مستثنیٰ کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ بل میں تجویز کیا گیا تھا کہ میڈیکل کورسز میں طلباء کا داخلہ 12ویں جماعت کے امتحانی نتائج کی بنیاد پر کیا جائے۔
تمل ناڈو کیوں چاہتا ہے NEET سے استثنیٰ
تمل ناڈو اس بنیاد پر امتحان کی مخالفت کر رہا ہے کہ سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کے نصاب پر مبنی داخلہ ٹیسٹ ریاستی بورڈ کے طلباء کے امکانات کو نقصان پہنچاتا ہے، کیوں کہ ان کا نصاب الگ ہے۔ گورنر نے اس بل کو منظوری دینے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد اسمبلی نے فروری 2022 میں بل کو دوبارہ منظور کر لیا۔ اس کے بعد یہ بل صدر کو بھیجا گیا کیوں کہ تعلیم آئین کی ہم آہنگ فہرست میں شامل ہے۔
ہندوستان ٹائمز کی خبر کے مطابق اسٹالن آگے کی کارروائی کے طریقہ کار پر تبادلۂ خیال کرنے کے لیے بدھ کو ایک آل پارٹی میٹنگ بلائیں گے۔ یہ پیش رفت 2020 کی قومی تعلیمی پالیسی کے تحت لوک سبھا کی نشستوں کی حد بندی اور تین زبانوں کے فارمولے پر بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے ساتھ ڈی ایم کے حکومت کے تصادم کے درمیان نہایت اہم ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
ملک کے سب سے بڑے دشمن اور ممبئی دہشت گردانہ حملہ کے ماسٹر مائنڈ تہوررانا…
گجرات نے آئی پی ایل کی تاریخ میں چھٹی بار راجستھان کو دھول چٹا دی۔…
اے آر مرگادوس کی ہدایت کاری میں بننے والی 'سکندر' ایک ایکشن تھرلر فلم ہے۔…
اکھلیش یادو نے کہا، "بی جے پی پچھلے دروازے سے ریزرویشن چھیننے کی کوشش کر…
وقف ترمیمی ایکٹ پر کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر سید ناصر حسین نے کہا کہ…
کپکوٹ تھانہ انچارج نے بتایا کہ مفرور ملزمان کی تلاش کے لیے ٹیمیں تشکیل دے…