علاقائی

Madhya Pradesh News: مدھیہ پردیش کے ایک غریب قبائلی کی چمکی قسمت، پنا کی رتنگربھہ کان سے ملا 19.22 کیرٹ کا ہیرا، ملیں گے اتنے کڑوڑ روپے

پنا: مدھیہ پردیش کے پنا ضلع کے رتنگربھہ میں کھدائی کے دوران ایک غریب مزدور کو ہیرا ملا ہے۔ 19.22 کیرٹ ہیرے کی قیمت تقریباً ایک کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے۔ پنا کے رتنگربھہ سرزمین میں ایک غریب قبائلی کی قسمت چمکی ہے۔ دراصل، ہیرے کی کان میں کھدائی کے دوران اسے 19.22 کیرٹ کا ہیرا ملا۔ اس ہیرے کی قیمت ایک کروڑ روپے کے لگ بھگ بتائی جاتی ہے۔ اسے یہ ہیرا کرشنا کلیان پور کی اتلی ہیرے کی کان میں ملا۔

پنا کی سرزمین قیمتی ہیروں کے لیے مشہور ہے۔ ہیرا رکھنے والے چنوادا قبائلی نے اپنے حاصل کردہ ہیرے کو دفتر میں جمع کرایا ہے۔ اسے اگلی نیلامی میں رکھا جائے گا۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ پنا ضلع کے گاؤں اہیرگاون کے رہنے والے چنوادا گونڈ کو دفتر سے صرف 200 روپے کی رسید کٹوائی تھی اور 20 مئی 2024 کو کرشنا کلیان پور کے پٹی علاقے میں ہیرے کی کان کھودنے کے لیے پٹا بنوایا تھا۔

غریب قبائلی کو کھدائی کے لیے 8×8 میٹر کی جگہ دی گئی۔ پٹا جاری ہونے کے بعد غریب قبائلی چنوادا نے اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ دن رات محنت کرکے کان میں ہیروں کی تلاش کی۔ تقریباً دو ماہ کی محنت کے بعد اسے 19.22 کیرٹ کا قیمتی ہیرا ملا۔

نیلامی کے بعد 12 فیصد ٹیکس اور 1 فیصد ٹی ڈی ایس کی کٹوتی کے بعد باقی رقم ہیرے رکھنے والے کے اکاؤنٹ میں بھیج دی جائے گی۔ باپ کی خرابی صحت کی وجہ سے اس کے بیٹے راجو گوڑ نے ہیرے کو ہیرے کے دفتر میں جمع کرایا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

KK Menon on cinema and entertainment: سنیما اور انٹرٹینمنٹ ​​پر کے کے مینن نے کہا، ’یہ بزنس آف ایموشن ہے‘

اداکار کے کے مینن آنے والی اسٹریمنگ سیریز ’سیٹاڈیل: ہنی بنی‘ میں نظر آئیں گے،…

4 hours ago

India vs New Zealand: سرفراز خان کا بلے بازی آرڈر بدلنے پریہ عظیم کھلاڑی ناراض، گمبھیر-روہت پرلگائے الزام

نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ میچ کی پہلی اننگ میں سرفراز خان کچھ خاص…

5 hours ago

کانگریس پرالزام حقیقت سے دور… مفت اسکیم سے متعلق وزیراعظم مودی کے طنزپرپرینکا گاندھی کا پلٹ وار

کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے کرناٹک میں وزیراعلیٰ سدارمیا اورنائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمارکے…

6 hours ago