بہار میں یوں تو مکمل طور پر شراب بندی ہے، اکثر زہریلی شراب سے لوگوں کی ہلاکت یا شراب سے بھری ہوئی گاڑیاں ضبط کیے جانے کی خبریں سامنے آتی رہتی ہیں۔ حیرانی کی بات یہ ہے کہ شراب کی اسمگلنگ میں پولیس اہلکار بھی مصروف دکھائی دے رہے ہیں۔ کچھ ایسا ہی بیگوسرائے میں دیکھنے کو ملا جہاں پولیس خود ہی شراب کی سپلایر بنی ہوئی تھی۔ یہاں پولیس کی دیکھ ریکھ میں شراب فروخت کی جا رہی تھی، اور اس معاملے میں 3 پولیس جوانوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔
شراب کاروباری سے سانٹھ گانٹھ کا سنگین الزام
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے ٹائیگر موبائل پولیس کے 3 جوانوں کو شراب کے کاروبار سے جڑے ہونے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ ساتھ ہی ٹائیگر موبائل کی نشاندہی پر 4 شراب کاروباریوں کو بھی پولیس نے گرفت میں لے لیا ہے۔ ان کے پاس سے پولیس نے کثیر مقدار میں انگریزی شراب برآمد کی ہے۔ بیگوسرائے میں شراب کے خلاف پولیس کی اس بڑی کارروائی نے پولیس محکمہ کو ہی کٹہرے میں کھڑا کر دیا ہے۔ مجموعی طور پر گرفتار 4 افراد سے پوچھ تاچھ چل رہی ہے اور معاملے کی تحقیقات بھی شروع ہو چکی ہے۔ حراست میں لیے گئے ٹائیگر موبائل پولیس اہلکاروں پر شراب کاروباری سے سانٹھ گانٹھ کا سنگین الزام عائد کیا جا رہا ہے۔
پولیس نے بڑی مقدار میں شراب برآمد کی
بتایا جا رہا ہے کہ پکڑے گئے افراد میں بکھری تھانہ حلقہ کے گوریاری باشندہ امیش سہنی کے بیٹے راجہ کمار سمیت دیگر ملزمین شامل ہیں۔ ان کے پاس سے پولیس نے بڑی مقدار میں شراب برآمد کی ہے۔ اس سلسلے میں بکھری ڈی ایس پی کندن کمار نے بتایا کہ بکھری پولیس کو یہ جانکاری ملی تھی کہ بکھری اسٹیشن کے پاس شراب سے لدی ایک پِک اَپ جا رہی ہے۔ اس سے شراب کی فروخت کی اطلاع ملی، جس کے بعد بکھری تھانہ کی پولیس اپنی ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچی۔ موقع پر پہنچی پولیس ٹیم نے پایا کہ شراب پِک اَپ گاڑی کے پاس ٹائیگر موبائل پولیس موجود ہے۔ موقع پر پہنچتے ہی ٹائیگر موبائل وہاں سے کھسکنے لگی۔ اس کے بعد پولیس نے ٹائیگر موبائل کی صورت حال کو مشتبہ پاتے ہوئے سبھی ٹائیگر موبائل کو تھانہ لایا گیا۔ ڈی ایس پی نے بتایا کہ ٹائیگر موبائل سے پوچھ تاچھ اور ان کے موبائل میں موجود تفصیلات کی بنیاد پر 4 شراب کاروباریوں کو پکڑا گیا۔ ان کے پاس سے پولیس نے مجموعی طور پر 25 لیٹر انگریزی شراب، 17500 روپے نقد اور 8 موبائل فون برآمد کیے ہیں۔ پکڑے گئے شراب کاروباریوں نے اپنے بیان میں اعتراف کیا ہے کہ ان کی بات چیت ٹائیگر موبائل سے ہوا کرتی تھی۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
اداکارہ نے نانا پاٹیکر پر لگائے گئے اپنے الزامات پر قائم رہنے کی بات کہی،…
مدورانتکم اور دھاراپورم دونوں اسمبلی سیٹوں پر ٹی وی کے امیدوار آگے، مئی میں حکومت…
پونے کے فارم ہاؤس میں اداکار کی آخری رسومات ادا کی گئیں، ترنگے میں لپٹے…
راہل گاندھی نے ایلون مسک کی پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا تھا، ’’ایلون، بھارت…
ابھجیت دیپکے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرکے بنگلورو میں ملنے والی…
امریکا نے جمعرات کو ایک بڑا اور چونکا دینے والا فیصلہ کرتے ہوئے انفوسس، ٹی…