قومی

PM Modi in Bhopal: وزیر اعظم مودی نے کیا بھوپال میں اہلیا بائی ہولکر کے اعزاز میں ₹ 300 کے یادگاری سکے اور ڈاک ٹکٹ کا اجرا

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو بھوپال میں دیوی اہلیا بائی ہولکر کی 300 ویں جینتی کے موقع پر ایک خصوصی ₹ 300 کے یادگاری سکے کی نقاب کشائی کی، جو ہندوستان کی سب سے قابل احترام خاتون حکمرانوں میں سے ایک ہیں۔ یہ اجرا جمبوری میدان میں منعقدہ خواتین کو بااختیار بنانے کے مہا سمیلن کا حصہ تھا، جس میں مدھیہ پردیش بھر سے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اس دوران وزیر اعظم نے یادگاری ڈاک ٹکٹ کا بھی اجرا کیا۔

مرکزی وزارت ثقافت کی طرف سے جاری کردہ اس سکے میں اہلیا بائی ہولکر کی ابھری ہوئی تصویر ہے، جس میں انھیں گڈ گورننس، انسان دوستی اور ثقافتی نشاۃ ثانیہ کی علامت کے طور پر اعزاز دیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے ایک سرکاری گزٹ نوٹیفکیشن میں سکے کے اجراء کی تصدیق کی گئی، جو کہ اہلیا بائی ہولکر کو ایک تاریخی خراج تحسین ہے۔

یادگاری سکے کا اجرا کرنے سے پہلے وزیر اعظم مودی اہلیابائی ہولکر کے مجسمے پر پھول چڑھائے اور ان کی غیر معمولی خدمات کو یاد کرتے ہوئے انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔ 1725 میں مہاراشٹر کے چونڈی میں پیدا ہونے والی اہلیا بائی ہولکر نے ذاتی سانحوں سے گزرنے کے بعد اندور کی باگ ڈور سنبھالی اور 1767 سے تقریباً تین دہائیوں تک وہاں حکومت کی۔ ان کی خدمات میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی، مندروں کی بحالی، بشمول مشہور کاشی وشوناتھ مندر اور تجارت اور فلاح و بہبود کو فروغ دینا شامل ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

یوپی میں احتجاج کرنے پر نہیں ملے گی سرکاری نوکری؟ کیریکٹر کی تصدیق کے لئے سخت اصول جاری

نئے ضابطوں میں یہ وضاحت بھی کی گئی ہے کہ کسی امیدوارکے خلاف محض ایف…

1 minute ago

Home Minister Amit Shah: سائیکلون ’ارنب‘ پر وزیر داخلہ امت شاہ کی 4 ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے بات، ہر ممکن مدد کی یقین دہانی

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آندھرا پردیش، پڈوچیری، اڈیشہ اور چھتیس گڑھ کے وزرائے…

45 minutes ago

Azam Khan gates Bell PAN Card Case: اعظم خان اورعبداللہ اعظم کو الہ آباد ہائی کورٹ سے ملی ضمانت، سزا معطل

سماجوادی پارٹی کے سینئرلیڈراعظم خان اورعبداللہ اعظم کوالہ آباد ہائی کورٹ نے دوپین کارڈ کیس…

1 hour ago

Jio IPO: جیو کی شیئر بازار میں دھماکے دار انٹری، 104 سے بڑھ کر 80 لاکھ ہوئے شیئر ہولڈرز

مکیش امبانی کی جیو پلیٹ فارمز کے شیئر ہولڈرز کی تعداد 104 سے بڑھ کر…

2 hours ago