قومی

Arunachal Pradesh: اروناچل کے وزیر اعلیٰ نے لینڈ سلائیڈنگ کے سبب ہلاکتوں پر کیا اظہارِ تعزیت، مرنے والوں کے لواحقین کے لیے 4 لاکھ روپے ایکس گریشیا کا اعلان

اروناچل پردیش کے وزیر اعلیٰ پیما کھنڈو نے ریاست بھر میں گزشتہ چند دنوں سے مسلسل بارش کی وجہ سے بڑے پیمانے پر مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے مشرقی کامنگ ضلع میں سات اور زیرو وادی میں دو افراد کی موت پر تعزیت کی اور مرنے والوں کے لواحقین کے لیے 4 لاکھ روپے کے ایکس گریشیا کا اعلان کیا۔

ایک بیان میں وزیر اعلیٰ کھنڈو نے معصوم جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا اور سوگوار خاندان کے افراد کے لیے صبر کی دعا کی۔ انھوں نے متوفی کے لواحقین کو مقررہ حکومتی اصولوں کے مطابق 4 لاکھ روپے ایکس گریشیا کا اعلان کیا اور متعلقہ ضلعی انتظامیہ کے ذریعے مدد کی یقین دہانی کرائی۔ وہیں آنے والے دنوں میں مزید بارشوں کے خدشے کے پیش نظر چیف منسٹر کھنڈو نے لوگوں سے چوکس رہنے اور انتہائی احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔

انھوں نے سب سے اپیل کی کہ سفر نہ کریں، خاص طور پر رات کے وقت، اگر بالکل ضروری نہ ہو۔ چونکہ ریاست بھر میں تقریباً تمام دریا، ندی اور ندیاں تیز ہیں، لہٰذا وزیر اعلیٰ نے لوگوں کو دریاؤں میں نہ جانے کا مشورہ دیا اور کمزور علاقوں میں رہنے والوں سے محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی اپیل کی۔ انھوں نے یقین دلایا کہ حکومت صورتحال پر سخت نظر رکھے ہوئے ہے اور متعلقہ محکمے ہائی الرٹ پر ہیں۔

مرکزی پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے بھی کی تعزیت

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے مرکزی وزیر کرن رجیجو نے بھی اس سانحے پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے لکھا ’’اروناچل پردیش میں ہونے والے اندوہناک لینڈ سلائیڈ سے گہرا دکھ ہوا ہے جس میں سات معصوم جانیں چلی گئی ہیں۔ سوگوار خاندانوں کے تئیں میری دلی تعزیت ہے۔ مرنے والوں کی روحیں سکون میں رہیں۔ اس دل دہلا دینے والے نقصان سے متاثرہ سبھی کے لیے طاقت اور شفایابی کی دعائیں۔‘‘

دریں اثنا انڈیا میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ (IMD) نے اروناچل پردیش کے لیے آنے والے ہفتے کے لیے 6 جون تک وارننگ جاری کی ہے، جس میں 31 مئی کو ’’بہت تیز بارش، گرج چمک اور آسمانی بجلی‘‘ کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس درمیان ریاستی وزیر اعلیٰ نے لوگوں سے چوکس رہنے اور غیر ضروری طور پر سفر سے گریز کی اپیل کی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Ghulam Mohammad

Recent Posts

?Will India Face a 100% Tariff: بھارت پر لگ سکتا ہے 100 فیصد ٹیرف؟ ٹرمپ نے نئے قانون پر دستخط کیے

قانون میں امریکا کے یورپی اتحادیوں کو بعض پابندیوں سے بچانے کے لیے بھی گنجائش…

12 minutes ago

Delhi – NCR Weather Today: دہلی -این سی آرمیں پر چھائے رہیں گے بادل، ہلکی بارش کے امکانات، حبس کرے گا پریشان

محکمۂ موسمیات کے مطابق اب مانسون کمزور پڑ رہا ہے، جس کے باعث بارش میں…

52 minutes ago

JUSTICE B.R. GAVAI ADDRESS: باوقار زندگی کے بغیر حقوق بے معنی، جسٹس بی آر گوائی کا 9ویں این سی چاگلہ لیکچر سے خطاب

سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس بھوشن رام کرشن گوائی نے کہا کہ محض سیاسی…

9 hours ago

Jayant Chaudhary meets PM Modi: وزیراعظم نریندر مودی سے اہل خانہ کے ساتھ ملے جینت چودھری، اتحاد کا دیا پیغام

مرکزی وزیر اور راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) کے صدر جینت چودھری نے جمعہ…

10 hours ago

Ronaldo Ends Retirement Speculation: رونالڈو کی ریٹائرمنٹ سے متعلق قیاس آرائیاں ختم، نیشنز لیگ کے لیے پرتگال کی ٹیم میں شامل

پرتگال 24 ستمبر کو گھریلو میدان پر ویلز کے خلاف نیشنز لیگ مہم کا آغاز…

11 hours ago

Zimbabwe vs Australia: آسٹریلیا نے دوسرے ون ڈے میچ میں زمبابوے کو 84 رنز سے دی شکست، سیریز میں 0-2 کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کی

ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے مقابلے میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50…

11 hours ago