انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل (آئی سی سی) کرکٹ کو مزید دلچسپ بنانے کے لیے نئے قوانین لانے جا رہی ہے، جن کا نفاذ جون 2025 سے ہوگا۔ ون ڈے، ٹی-20 اور ٹیسٹ میں پرانے قوانین میں تبدیلی کی وجہ سے گیند اور بلے کے درمیان برابری کا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔ ’کرکبز‘ کی رپورٹ کے مطابق ون ڈے میں پرانی گیند، کنکَشن سبسٹی ٹیوٹ، ڈی آر ایس اور باؤنڈری لائن پر لیے گئے کیچز کے قوانین میں آئی سی سی کی جانب سے کچھ تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔
کرکٹ کے پرانے قوانین میں تبدیلی کے پیچھے آئی سی سی کا بنیادی مقصد گیند اور بلے کے درمیان توازن برقرار رکھنا ہے۔ حالیہ کچھ سالوں میں بلے بازوں کا دبدبہ دیکھنے کو ملا ہے، خاص طور سے کرکٹ کے چھوٹے فارمیٹ میں، جس کی وجہ سے گیند بازوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ لیکن اب آئی سی سی ون ڈے فارمیٹ میں پہلے سے نافذ 2 گیندوں کے اصول کو ہٹانے جا رہی ہے۔ اُس اصول کے تحت دونوں اینڈ سے 2 نئی گیند کا استعمال کیا جاتا تھا، جس کی وجہ سے گیند بازوں کو سوئنگ اور سِیم موومنٹ میں کمی کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ لیکن جون 2025 سے نافذ ہو رہے نئے قانون کے مطابق ون ڈے میں اب 34 اوور تک 2 گیندیں استعمال ہوں گی۔ اس کے بعد 35 سے 50 اوور تک صرف ایک گیند کا استعمال کیا جائے گا۔
فیلڈنگ ٹیم 35 سے 50 اوور کے لے استعمال کی جانے والی 2 گیندوں میں سے ایک کا انتخاب کرے گی۔ منتخب کردہ گیند کا استعمال میچ کے بقیہ حصے کے لیے دونوں اینڈ پر کیا جائے گا۔ کئی بار ایسا بھی ہوا ہے کہ بارش کی وجہ سے اوورس کی تخفیف کر کے 25 اوور کا میچ کر دیا جاتا ہے، ایسی صورت میں دونوں اننگ میں صرف 1-1 گیند کا ہی استعمال ہوگا۔ واضح ہو کہ نئے قوانین ٹیسٹ میں 17 جون، ون ڈے میں 2 جولائی اور ٹی-20 میں 10 جولائی سے نافذ ہوں گے۔
کنکَشن سبسٹی ٹیوٹ کا قانون بھی گزشتہ کچھ وقتوں سے تنازعہ میں رہا ہے۔ لیکن اب ٹیموں کو میچ شروع ہونے سے قبل میچ ریفری کو 5 کنکَشن ری پلیسمنٹ کھلاڑیوں کے نام بتانے ہوں گے۔ ان 5 کھلاڑیوں میں سے ایک وکٹ کیپر، ایک بلے باز، ایک تیز گیند باز، ایک اسپنر اور ایک آل راؤنڈر ہوگا۔ دوسری جانب باؤنڈری لائن کیچ اور ڈی آر ایس پروٹوکول کے قوانین میں تبدیلی کے بارے میں آئی سی سی جلد ہی تمام ٹیموں کو مطلع کر دے گی۔ قابل ذکر ہے کہ نئے قوانین کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے جانے والے مقابلے سے ہوگا۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 4200 میٹر اور اس سے زیادہ بلندی والے علاقوں میں…
یہ ہائیڈرو پاور منصوبہ وسطی بھوٹان کے جھیمگانگ ضلع میں چامکھرچھو دریا پر قائم کیا…
منگل کی علی الصبح 4:27 بجے منی پور کے تامینگ لونگ میں بھی 2.9 شدت…
دماغ ہماری جذبات، رویوں اور جسم کی مختلف سرگرمیوں کو کس طرح کنٹرول کرتا ہے،…
طلبہ کا الزام ہے کہ بھوک ہڑتال کے دوران JNU کے وائس چانسلر نے چیف…
سکیورٹی انتظامات کے تحت جنتر منتر کے آس پاس کے حساس مقامات پر اضافی پولیس…