علاقائی

Delhi Car Showroom Firing: دہلی کار شوروم فائرنگ کیس میں پولیس کی بڑی  کارروائی، ہمانشو بھاؤ گینگ کا شوٹر انکاؤنٹر میں ہلاک،جانئے کون ہے ہمانشو بھاؤ ؟

مغربی دہلی کے تلک نگر میں واقع فیوژن کار شوروم فائرنگ معاملے میں دہلی پولیس کی ایک بڑی کارروائی دیکھنے میں آئی ہے۔ دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے ہمانشو بھاؤ گینگ کے ایک شوٹر کو ایک انکاؤنٹر میں گولی مار کر ہلاک کردیاور ایک ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ  6 مئی کو فیوژن کار شو روم میں  تابڑ توڑگولیاں چلائی گئیں۔ پولیس نے اس معاملے میں کیتن نامی ایک شوٹر کو گرفتار کیا تھا، جس نے بتایا تھا کہ یہ حملہ ہمانشو بھاؤ کے کہنے پر کیا گیا تھا۔

دہلی پولیس کے اسپیشل سیل کو شوٹر کے شہباز ڈیری میں ہونے کی اطلاع ملی تھی۔ اس کے بعد پولیس نے شمالی دہلی میں شہباز ڈیری کے قریب شوٹر کو گھیرنے کی کوشش کی، لیکن بدمعاشوں نے پولیس ٹیم پرگولی چلا ئی۔ پولیس نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو ہلاک کر دیا۔ فائرنگ کرنے والے کی شناخت اجے عرف گولی کے طور پر کی گئی ہے۔ فی الحال پولیس ٹیم موقع پر موجود ہے اور مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

ہمانشو بھاؤ گینگ کا ایک رکن بھی گرفتار

دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے کہا ہے کہ ہمانشو بھاؤ گینگ کے سرگرم رکن ابھیشیک عرف چورن کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتاری کے دوران اس کے قبضے سے ایک پستول اور چھ کارتوس برآمد ہوئے۔ اسپیشل سیل نے اس کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ اس نے ہمانشو بھاؤ کو اپنے  یہاں پناہ دی تھی ۔ ہ اس سے قبل دہلی اور ہریانہ میں قتل، اقدام قتل، مجرمانہ دھمکی، اسلحہ ایکٹ کے 4 مجرمانہ مقدمات میں ملوث رہا ہے۔

فیوژن کار شوٹنگ کیس کیا ہے؟

تلک نگر کا شمار مغربی دہلی کے مصروف ترین بازاروں میں ہوتا ہے۔ فیوژن کار شوروم یہاں واقع ہے جو 6 مئی کو مجرموں کا نشانہ بنا۔ حملہ آوروں نے یہاں 20-25 راؤنڈ فائرنگ کی تھی ۔جس میں کل 7 لوگ زخمی ہوئے تھے۔ زخمی ہونے والوں میں مغربی ضلع سے بی جے پی کا نائب صدر بھی شامل تھا۔ پولیس نے فائرنگ کے سلسلے میں کیتن نامی شوٹر کو بھی گرفتار کیا تھا جس نے دوران تفتیش بتایا کہ اس حملے کا مقصد صرف خوف پھیلانا تھا۔

پولیس پوچھ تاچھ کے دوران کیتن نے بتایا کہ اس نے اس حملہ کو انجام دینے کے لیے اپنے دو ساتھیوں کی مدد لی تھی۔ فائرنگ کے بعد تینوں نے ایک پرچی بھی پھینکی تھی جس میں گینگسٹر نوین بالی، بھاؤ گینگ اور نیرج فرید پور کے نام لکھے تھے۔ کیتن نے بتایا کہ یہ حملہ گینگسٹر ہمانشو بھاؤ کے کہنے پر کیا گیا۔

ہمانشو بھاؤ کون ہیں؟

اب تک کی رپورٹس کے مطابق ہمانشو بھاؤ امریکہ میں موجود ہیں اور وہ وہاں سے اپنا گینگ چلا رہے ہیں۔ اس کا گینگ ہریانہ، دہلی اور راجستھان میں سرگرم ہے۔ کئی مشہور گینگ بھی جرائم میں ہمانشو بھاؤ گینگ کی مدد کرنے میں ملوث ہیں۔ اس گینگ کے اہم لیڈر کالا کھرم پور حصار، نیرج فرید پور اور سوربھ گڈولی گروگرام ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ یہ سبھی  امریکہ میں چھپے ہوئے ہیں۔ سوشل میڈیا کے ذریعے نوجوانوں کو اس گینگ میں بھرتی کیا جاتا ہے اور پھر انہیں جرائم کی دنیا میں دھکیل دیا جاتا ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Muharram 2024: شیعہ پرسنل لا بورڈ نے وژزیر اعظم مودی کو لکھا خط، محرم کے جلوسوں کو لے کر کیا یہ بڑا مطالبہ

خط میں وزیر اعظم  مودی سے اپیل کرتے ہوئے کہا گیا کہ جیسا کہ آپ…

1 hour ago

NEET Paper Leak: نیٹ پیپر لیک معاملہ کے تحت سی بی آئی بیور جیل پہنچی، 13 ملزمین کو روبر بٹھاکر کئے سوالات

سی بی آئی کی پوچھ گچھ کے دوران، تقریباً سبھی ملزمین نے سنجیو کمار عرف…

2 hours ago

PM Modi On Ravindra Jadeja Retirement: رویندر جڈیجہ کی ریٹائرمنٹ پر وزیر اعظم مودی نے کیا ٹویٹ، کہا- آپ…

رویندر جڈیجہ نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرکے اپنی ریٹائرمنٹ کی معلومات دی تھی۔ اس پوسٹ…

4 hours ago