نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو بہار کے دربھنگہ میں ایمس اسپتال کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس کے علاوہ انہوں نے بہار میں تقریباً 12,100 کروڑ روپے کی لاگت والے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا بھی افتتاح کیا۔ بھاگلپور میں صحت کے بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینے کے لیے، پی ایم مودی نے 1260 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت والے ایمس کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس میں ایک سپر اسپیشلٹی ہسپتال/آیوش بلاک، میڈیکل کالج، نرسنگ کالج، نائٹ شیلٹر اور رہائشی سہولیات ہوں گی۔ اس سے بہار اور آس پاس کے علاقوں کے لوگوں کو صحت کی اچھی سہولیات میسر آئیں گی۔
سڑک اور ریل دونوں شعبوں میں نئے منصوبوں کے ذریعے خطے میں رابطے کو بڑھانا ہے۔ وزیر اعظم نے بہار میں تقریباً 5,070 کروڑ روپے کی لاگت سے قومی شاہراہ کے کئی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد بھی رکھا۔ انہوں نےاین ایچ- 327ای کے چار لین والے گلگلیہ-ارریہ سیکشن کا بھی افتتاح کیا۔ یہ کوریڈور ارریہ سے پڑوسی ریاست مغربی بنگال کے لیے گلگلیہ کے مقام پر ایسٹ ویسٹ کوریڈور (این ایچ-27) کے لیے ایک متبادل راستہ فراہم کرے گا۔ انہوں نے این ایچ-322 اور این ایچ-31 پر دو ریل اوور برجز (آر او بی ) کا بھی افتتاح کیا۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم نے بندھو گنج میں این ایچ-110 پر ایک بڑے پل کا بھی افتتاح کیا جو جہان آباد کو بہار شریف سے جوڑے گا۔
وزیر اعظم نے آٹھ نیشنل ہائی وے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا، جس میں رام نگر سے روسرا تک دھاتی سڑک کے ساتھ دو لین والی سڑک کی تعمیر، بہار-مغربی بنگال سرحد سے این ایچ -131A کے منی ہاری سیکشن، حاجی پور سے بچھواڑہ، سراوان براستہ مہنار اور محی الدین نگر -چکئی سیکشن وغیرہ۔
چار لین روڈ کا سنگ بنیاد بھی رکھا
پی ایم مودی نے این ایچ-327ای پر رانی گنج بائی پاس، این ایچ-333A پر کٹوریا، لکھ پورہ، بنکا اور پنجواڑہ بائی پاس اور این ایچ-82 سے این ایچ-33 تک چار لین لنک روڈ کا سنگ بنیاد رکھا۔ وزیر اعظم نے 1740 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت والے ریلوے پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ وہ بہار کے اورنگ آباد ضلع میں چرالاپوتھو سے باگھا بشنو پور تک 220 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے سون نگر بائی پاس ریلوے لائن کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
ریلوے لائن کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
وزیر اعظم نے 1740 کروڑ روپے سے زیادہ کے ریلوے پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ وہ بہار کے اورنگ آباد ضلع میں چرالاپوتھو سے باگھا بشنو پور تک 220 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے سون نگر بائی پاس ریلوے لائن کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔وزیر اعظم مودی 1520 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت والے ریلوے پروجیکٹوں کو بھی قوم کے نام وقف کریں گے۔ ان میں جھنجھا ر پور-لوکاہا بازار ریلوے سیکشن، دربھنگہ بائی پاس ریلوے لائن کی گیج کی تبدیلی شامل ہے جس سے دربھنگہ جنکشن پر ریلوے ٹریفک کی بھیڑ میں کمی آئے گی۔
بھارت ایکسپریس۔۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…