علاقائی

lok sabha election 2024: ‘وہ جوہری ہتھیاروں کو ختم کر کے ملک کو کمزور بنانا چاہتے ہیں…’، وزیر اعظم مودی نے انڈیا اتحاد پر کی تنقید

وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ کو باڑمیر پہنچے۔ اس دوران انہوں نے کانگریس کو سخت نشانہ بنایا اور انڈیا الائنس کے منشور میں کئے گئے اعلان پر بھی انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔ وزیر اعظم مودی نے کہا، اپوزیشن کے متحدہ محاذ’ انڈیا اتحاد’  جماعتیں ملک سے جوہری ہتھیاروں کو ختم کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا، ‘میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ آپ کس کی ہدایت پر کام کر رہے ہیں، کون ہندوستان کو بے اختیار بنانا چاہتا ہے۔ آخر آپ کا اتحاد کس کے دباؤ میں ہماری ایٹمی طاقت کو تباہ کرنا چاہتا ہے؟

دراصل،وزیر اعظم مودی نے جمعہ کو راجستھان کے باڑمیر میں اپنی دوسری انتخابی ریلی کی۔ راجستھان کے باڑمیر میں وزیر اعظم  مودی نے کہا، “…کانگریس کے منشور پر مسلم لیگ کا عکس جھلکتا ہے ، جو تقسیم کی مجرم ہے۔” اب ایک اور پارٹی جو کہ انڈیا اتحاد کا حصہ ہے، نے اپنے منشور میں ملک کے خلاف خطرناک اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستان کے جوہری ہتھیاروں کو تباہ کر دیں گے۔ جب ہمارے دو پڑوسی ایٹمی ہتھیاروں سے لیس ہوں تو کیا ہمارے ایٹمی ہتھیاروں کو تباہ کر دیا جائے؟ یہ کیسا اتحاد ہے جو ہندوستان کو بے اختیار بنانا چاہتا ہے؟

جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم  مودی نے کہا کہ میں ان سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ آپ کے یہ دوست کس کی ہدایت پر کام کر رہے ہیں۔ یہ کیسا اتحاد ہے؟ انہوں نے اسٹیج سے کہا کہ رام مندر کی تعمیر ملک میں ایک بہتر کام ہے، لیکن کانگریس اس کا بھی بائیکاٹ کرتی ہے۔ کانگریس راجستھان میں رام نومی جلوس کے دوران پتھراؤ کرنے والے فسادیوں کو تحفظ فراہم کرتی ہے۔ جب درانداز ملک میں آتے ہیں تو کانگریس ان کا استقبال کرتی ہے۔ لیکن وہ سی اے اے کی مخالفت کرتے ہیں جو ہمارے دلت اور سکھ بھائیوں اور بہنوں کو شہریت دیتا ہے ۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

جے ڈی یو-ٹی ڈی پی کومولانا ارشد مدنی کا انتباہ، مسلمانوں کے پیٹھ میں خنجرنہیں ماریں چندرا بابونائیڈواورنتیش کمار

جمعیۃعلماء ہند کے صدرمولانا ارشدمدنی نے آندھرا اوربہارکے وزرائے اعلیٰ کوکھلے لفظوں میں یہ باور…

5 hours ago

Sambhal Violence News: سنبھل تشدد معاملے میں شاہی جامع مسجد کے صدر گرفتار، پولیس نے کہا- ان کا رول ٹھیک نہیں

سنبھل میں کل ہوئے تشدد کے بعد آج صورتحال قابو میں ہے۔ یہاں پرانٹرنیٹ بند…

7 hours ago