علاقائی

PM Modi, Amit Shah and other leaders wishes on new year of Gujarat: وزیر اعظم نریندر مودی، امت شاہ سمیت دیگر لیڈروں نے دی گجراتی نئے سال کی مبارکباد

وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سمیت دیگر لیڈروں نے بدھ کے روز گجراتی نئے سال کی مبارکباد دی۔ وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا: ’’نئے سال کی دلی مبارکباد۔ میری دل سے دعا ہے کہ آج سے شروع ہونے والا نیا سال آپ سب کی زندگی میں خوشی، سکون، خوشحالی اور جوش و خروش لے کر آئے۔ گجرات کی اس زرخیز دھرتی کے محنتی لوگ اور اس کی خوشحال ثقافت مزید تابناک ہو، یہی میری دل کی گہرائیوں سے پرارتھنا ہے۔ نئے سال کی دلی مبارکباد!‘‘

تمام گجراتی بھائیوں اور بہنوں کو نئے سال کی دلی مبارکباد: امت شاہ

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ تمام گجراتی بھائیوں اور بہنوں کو نئے سال کی دلی مبارکباد۔ میں بھگوان سے دعا کرتا ہوں کہ یہ نیا سال آپ سب کے لیے طویل عمر، اچھی صحت اور بے پناہ خوشحالی لے کر آئے۔

دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا

دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ آپ سب کو گجراتی نئے سال کی دلی مبارکباد۔ نئے سال کا یہ مبارک موقع گجرات کی متحرک ثقافت، محنت و لگن اور کاروباری صلاحیت کی تحریک کا جشن ہے۔ آئیے، اس نئے صبح  کا استقبال نئی توانائی، نئے عزم اور ترقی کی سوچ کے ساتھ کریں۔ یہ نیا سال سب کی زندگی میں صحت، خوشی، خوشحالی اور بے پناہ کامیابی لے کر آئے، یہی نیک تمنا ہے۔

مرکزی وزیر دھمندر پردھان نے ایکس پر لکھا

مرکزی وزیر دھمندر پردھان نے ایکس پر لکھا کہ گجرات کے تمام بھائیوں اور بہنوں کو نئے سال کی دل کی گہرائیوں سے نیک خواہشات۔ سرزمین  گجرات نے ہمیشہ قوم کو تحریک، محنت اور ترقی کا پیغام دیا ہے۔ اسی جذبے کے ساتھ آئیے، اس نئے سال کا آغاز نئے عزم اور نئی توانائی کے ساتھ کریں۔ نئے سال کی یہ شروعات سب کی زندگی میں نئی توانائی، جوش و جذبہ اور ترقی کی روشنی لے کر آئے، ایسی دعا ہے۔ نیا سال مبارک ہو۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

UPSC CSE Mains Results 2026: یو پی ایس سی سول سروسز مین امتحان 2026 کا نتیجہ جاری، انٹرویو کا مرحلہ جلد ہوگا شروع

یو پی ایس سی نے واضح کیا ہے کہ انٹرویو کی تاریخ یا وقت میں…

7 minutes ago

12 ماہ میں 119 بچوں کو گھرپہنچایا، دہلی پولیس کی خاتون ہیڈ کانسٹبل چنچل بنیں انسانیت کی بہترین مثال، جانئے پوری تفصیل

دہلی پولیس کی ہیڈ کانسٹبل چنچل نے ایک سال کے اندر119 لاپتہ بچوں اور16 دیگرگمشدہ…

2 hours ago

1st ODI shifted from Delhi to Visakhapatnam: دہلی کی زہریلی ہوا کے آگے جھکا بی سی سی آئی، ہندوستان-سری لنکا ونڈے کا مقام تبدیل

 بی سی سی آئی نے دہلی کی آلودگی اوراسٹیڈیم میں چل رہی تجدید کاری کے…

2 hours ago

Drone Attacks on Protesters in PoK: پی او کے میں مظاہرین پر فائرنگ اور ڈرون حملوں کا الزام، 7 افراد ہلاک، 18 زخمی

پاکستانی سکیورٹی فورسز پر راولاکوٹ میں پُرامن مظاہرین اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنانے کا…

2 hours ago