-بھارت ایکسپریس
Petrol, Diesel Prices Today: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، جس کا اثر پیر کی صبح سرکاری تیل کمپنیوں کی جانب سے جاری پڑول اور ڈیزل کی قیمتوں پر بھی نظر آرہا ہے۔ آج یوپی سے لے کر بہار تک کئی شہروں میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، جب کہ کئی جگہوں پر اس کی قیمتوں میں کمی بھی دکھائی دے رہی ہے۔ تاہم، آج بھی دہلی-ممبئی جیسے ملک کے چاروں میٹرو میں تیل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔
دہلی، ممبئی، کولکتہ اور چنئی میں آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں
دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہےجب کے ڈیزل 89.62روپے فی لیٹر،سی این جی79.56، میں دستیاب ہے۔ کولکتہ میں پٹرول کی قیمت 106.03 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 94.24 روپے فی لیٹر ہے۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 106.31روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت94.27 روپے فی لیٹر ہے۔ چنئی میں پٹرول 102.63 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 94.24 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔
ان شہروں میں بھی نئے نرخ جاری ہیں
سرکاری تیل کمپنیوں کے مطابق، یوپی کے گوتم بدھ نگر نوئیڈا-گریٹر نوئیڈا ضلع میں پٹرول 40 پیسے سستا ہو کر 96.60 روپے فی لیٹر ہو گیا، جب کہ ڈیزل 37 پیسے کم ہو کر 89.77 روپے فی لیٹر ہو گیا۔ غازی آباد میں بھی پٹرول 32 پیسے کم ہو کر 96.26 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے، جب کہ ڈیزل 30 پیسے کم ہو کر 89.45 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔ یوپی کی راجدھانی لکھنؤ میں پٹرول 13 پیسے مہنگا ہو کر 96.57 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا، جب کہ ڈیزل 12 پیسے مہنگا ہو کر 89.76 روپے فی لیٹر ہو گیا۔ بہار کی راجدھانی پٹنہ میں پٹرول 35 پیسے مہنگا ہو کر 107.59 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 32 پیسے مہنگا ہو کر 94.36 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔
-بھارت ایکسپریس
ہندوستان کے پاس AI ایجنٹ اپنانے کے لیے ایک منفرد ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر ہے، جو…
اقوام متحدہ کی رپورٹ میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے کہ مشرقی…
انارک کے مطابق 2024 میں الٹرا لگژری گھروں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا،…
چدانند سرسوتی نے کہاکہ ہندوستان کے پرجوش اور کامیاب وزیر اعظم نے پہلے ہی 13…
ہندوستان میں بنیادی افراط زر گزشتہ ایک سال کے دوران معمول پر آ گیا ہے،…
ائیر نے کہا کہ وسطی ہندوستان میں کانپور جیسے چھوٹے شہروں میں، جس کی آبادی…