علاقائی

Parliament Monsoon Session: منی پور پر وزیر اعظم کے بیان پر کپل سبل نے دیا جواب، جانیں کیا کہا؟

منی پور اور نوح کے پرتشدد واقعات ، خواتین کی برہنہ پریڈ، دہلی سروس بل وغیرہ جیسے اہم امور کو لے کر ملک کی سیاست میں ہلچل جاری ہے۔ ان مسائل کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے کانگریس سمیت اپوزیشن جماعتوں نے پارلیمنٹ کے مانسون سیشن کے دوران مودی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی تھی۔ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد جمعرات کو گر گئی، لیکن تحریک عدم اعتماد پر پی ایم نریندر مودی کے منی پور کے حوالے سے دیے گئے بیان پر مشہور وکیل اور رکن پارلیمنٹ کپل سبل نے جوابی حملہ کیا ہے۔ انہوں نے  وزیر اعظم  کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آپ ان ایشوز پر سیاست کر رہے ہیں، اپوزیشن نہیں۔

کپل سبل نے وزیر اعطم  کے بیان کا جواب دیتے ہوئے جمعہ کی صبح اپنے  ٹویٹ میں لکھا – پی ایم مودی کہتے ہیں کہ اپوزیشن منی پور میں تین ماہ سے جاری تشدد پر سیاست کر رہی ہے۔ یہ کافی نہیں ہے، لیکن یاد رکھیں، سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لیتے ہوئے منی پور میں خواتین کے خلاف تشدد پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ ‘آئینی جمہوریت میں یہ ناقابل قبول ہے’۔ جناب پی ایم! یہ اپوزیشن نہیں بلکہ خاموش رہنے والے سیاست کر رہے ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ جمعرات کو وزیر داخلہ امت شاہ کو مشورہ دیتے ہوئے رکن پارلیمنٹ کپل سبل نے کہا کہ آپ  حکمرانی پر توجہ کیوں نہیں دیتے؟ منی پور، ہریانہ، مدھیہ پردیش اور مہاراشٹر میں آپ کی حکومت ہے، آپ اچھی طرح جانتے ہیں کہ وہاں آپ کی حکومت کا کیا حال ہے، کہیں ایسا نہ ہو کہ کرناٹک کے بعد آپ ایم پی بھی ہار جائیں۔

پی ایم مودی نے کل کیا کہا؟

جمعرات کو وزیر اعظم نریندر مودی نے لوک سبھا میں اپوزیشن کے عدم اعتماد کی تحریک پر تنقید کی اور کہا کہ تحریک لانے کے لیے آپ سب کا شکریہ۔ اس کے ساتھ یہ بھی کہا گیا کہ وہ اپنی تیسری میعاد کے دوران ہندوستان کو دنیا کے ٹاپ تین ممالک میں جگہ دیں گے۔ مزید یہ کہ پی ایم مودی نے منی پور کی خواتین کو یقین دلایا کہ ریاست میں امن کی بحالی کے لیے ضروری کوششیں کی جارہی ہیں۔ ہندوستان اور پارلیمنٹ آپ کے ساتھ ہے۔ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ریاست میں امن اور ترقی کو واپس لانے کی تمام کوششیں کر رہی ہیں کیونکہ ان کی حکومت نے تحریک عدم اعتماد جیت لی ہے۔ اس کے جواب میں اپوزیشن نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے دوران اس نے ایوان کا بائیکاٹ کیا کیونکہ پی ایم نے اپنی 90 منٹ کی تقریر میں منی پور کے مسئلے کو ٹھیک سے نہیں رکھا۔

 بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Annual Boys’ Hostel Day Celebration – Karvaan 2026: جامعہ ہمدرد میں سالانہ بوائز ہاسٹل ڈے تقریب ’کارواں 2026‘ کا شاندار انعقاد

جامعہ ہمدرد، نئی دہلی میں 5 نومبر 2026 کو سالانہ بوائز ہاسٹل ڈے تقریب ’کارواں…

9 hours ago

First Test: پہلے ٹیسٹ میں تین افغان بلے بازوں کی سنچریاں، 514 رنز بنا کر زمبابوے کو کرارا جواب

افغانستان نے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن زمبابوے کو…

9 hours ago

Under-19 Asia Cup: انڈر 19 ایشیا کپ: بھارت کے خلاف حمزہ کی ناقابل شکست سنچری، پاکستان نے 3 وکٹوں سے درج کی جیت

پاکستان نے حمزہ ظہور کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت بھارت کو انڈر 19 ایشیا…

11 hours ago

Babri Masjid Demolition Case: بابری مسجد کے معاملے پر صرف سونیا نہیں، پورا ملک رویا تھا، آئین کے لیے سیاہ دن تھا: یوسف عباس

مولانا یوسف عباس نے کہا، ’’جب بابری مسجد کو گرایا گیا تھا تو صرف سونیا…

11 hours ago

The fight Against Naxalism Is Not Just PM Modi’s Achievement: نکسل واد کے خلاف جنگ صرف وزیر اعظم مودی کی کامیابی نہیں، تمام حکومتوں کا تعاون شامل ہے: ادت راج

کانگریس لیڈر اور ترجمان ادت راج نے نکسل واد، بابری مسجد کے انہدام، سونیا گاندھی…

12 hours ago