علاقائی

PM Modi Parliament Speech: کیا ہوا تھا 2002 میں یہ سب جانتے ہیں، وزیر اعظم کی تاریخ سے ہر کوئی واقف ہے ،سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ایس ٹی حسن کا بیان

وزیر اعظم نریندر مودی نے پارلیمنٹ میں اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے لائے گئے عدم اعتماد کی تحریک کا جواب دیا، اس  دوران وزیر اعظم نے اپوزیشن کو ان کی تاریخ کے بارے میں بتایا اور انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ۔ اب وزیر اعظم کی اس تقریر کو لے کرردعمل سامنے آرہے ہیں، وہیں سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ایس ٹی حسن نے کہا ہے کہ وزیر اعظم  مودی صرف اپوزیشن پر تنقید کرتے ہیں۔ اس دوران  ایس ٹی حسن نے سال 2002 میں گجرات میں ہوئے فسادات کا بھی ذکر کیا۔

گجرات فسادات کو لے کر وزیر اعظم پر نشانہ 

 سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ  ایس ٹی حسن نے کہا کہ وزیر اعظم نے منی پور پر کچھ نہیں کہا۔ پی ایم مودی کی تاریخ سب کو معلوم ہے۔ 2002 میں گجرات میں کیا ہوا،ہر کوئی اس سے واقف ہے۔  وزیراعظم کو انسانیت اور اس کے فلاح وبہبود سے متعلق امور پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، وہ پارلیمنٹ میں رٹی رٹائی تقریر کر رہے تھے۔ انہوں نے کسی اہم مسئلے پر بات نہیں کی۔

 ایم پی ایس ٹی حسن نے ہریانہ کے نوح میں ہوئے تشدد کو لے کر بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہریانہ میں مسلمان دکانداروں کو بھگایا جارہا ہے، لیکن آج تک  کوئی تلوار ایسی نہیں بنی کہ مسلمانوں کو کاٹ سکے۔  ایس ٹی حسن  اس سے پہلے بھی  اس طرح کے کئی بیانات دے چکے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے یکساں سول کوڈ (یو سی سی) کے حوالے سے ایک بیان بھی دیا، جس میں انہوں نے کہا کہ بی جے پی کوئی بھی قانون بنائے، ہم صرف شریعت پر عمل کریں گے۔

پی ایم مودی نے اپوزیشن کو جواب دیا

تحریک عدم اعتماد پر بحث کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے اپوزیشن کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا، انہوں نے راہل گاندھی کے بارے میں کہا کہ کانگریس برسوں سے ناکام مصنوعات کو بار بار لانچ کر رہی ہے، اور ہربار یہ لانچنگ ناکام ہوتی ہے۔ وزیر اعظم  مودی نے کہا کہ یہ لوگ محبت کی دکان کی بات کرتے ہیں، لیکن ان کی دکان لوٹ مار اور بد عنوانی کی ہے۔ اس دوران وزیر اعظم  نے منی پور تشدد کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ منی پور میں امن کا سورج طلوع ہوگا۔

 بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Afghanistan- A Cat’s Freedom and A Girl’s Cage: افغانستان-ایک بلی کی آزادی اور لڑکی کا پنجرہ

طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…

54 minutes ago

Dhanush and Nayanthara ignored each other: شادی کی تقریب میں دھنش اور نینتارہ نے ایک دوسرے کو کیا نظر انداز، ویڈیو وائرل

اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…

2 hours ago

Baba Siddiqui Murder Case: بابا صدیقی قتل کیس کا ایک اور ملزم ناگپور سے گرفتار، ممبئی میں ہوگی سمیت سے تفتیش

تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…

2 hours ago

PM Modi’s Gifts: عالمی رہنماوں کو پی ایم مودی کے تحفے: عالمی سفارت کاری میں ہندوستان کے ثقافتی ورثے اہم نمائش

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…

3 hours ago