علاقائی

One Nation One Election Reactions: ون نیشن ون الیکشن پر دیویندر فڑنویس کا رد عمل ،کہا اس سے برباد نہیں ہوگا پیسہ

مرکزی حکومت کی جانب سے ون نیشن، ون الیکشن کے حوالے سے ایک کمیٹی کی تشکیل کے بعد ملک میں سیاسی ہلچل بڑھ گئی ہے۔ تمام سیاسی جماعتیں اس پر ردعمل کا اظہار کر رہی ہیں۔ ایسے میں مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس کا پہلا ردعمل سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ون نیشن، ون الیکشن بہت درست تجویز ہے۔

ون نیشن، ون الیکشن پر مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے کہا کہ ون نیشن ون الیکشن یہ ایک بہتر تجویز ہے۔ ملک میں مسلسل الیکشن ہوتے ہیں، آدھی محنت الیکشن میں جاتی ہے۔ بعض جگہوں پر جب انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہوتا ہے تو اس کی وجہ سے کام میں تاخیر ہوتی ہے۔ وسائل خرچ ہوتے ہیں۔ ون نیشن، ون الیکشن کے ساتھ 5 سال کی کھلی سلیٹ ہوگی، پیسہ بھی ضائع نہیں ہوگا اور کام بھی آسانی سے ہوگا۔

ون نیشن ون الیکشن کے کیا فائدے ہیں؟

آپ کو بتا دیں کہ حکومت نے 18 سے 22 ستمبر تک لوک سبھا اور راجیہ سبھا کا خصوصی اجلاس بلایا ہے، جس میں 5 اجلاس ہوں گے۔ کہا جا رہا ہے کہ حکومت یونیفارم سیول کوڈ (یو سی سی) اور خواتین ریزرویشن بل بھی پیش کر سکتی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے خود ون نیشن ون الیکشن کی وکالت کی ہے۔ اس بل کی حمایت کے پیچھے سب سے بڑی دلیل یہ دی جا رہی ہے کہ اس سے انتخابات میں خرچ ہونے والے کروڑوں روپے بچ سکتے ہیں۔

  بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

PM Modi Russia Visit: وزیر اعظم مودی کے دورہ روس کے دوران پوتن سے کن مسائل پر بات ہوگی؟ ایس جے شنکر نے بتائی تفصیلات

وزیر خارجہ ایس۔ جے شنکر کا بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے اتوار (07 جولائی)…

1 hour ago

People Died Due To Lightning In Bihar: بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے اب تک 10 لوگوں کی موت ، وزیر اعلی نتیش کمار نے کیا معاوضے کا اعلان

بہار میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں آسمانی بجلی نے تباہی مچا دی ہے۔ ریاست میں…

2 hours ago

Josh Maleeh Aabadi: شاعر انقلاب جوش ملیح آبادی کے آخری شعری مجمو عے’محمل وجرس‘ اور نثری کتاب ’فکرو ذکر‘ کا رسمِ اجرا

پروفیسر انیس الرحمن نے کہا کہ جوش کئی معنوں میں اہم شاعر ہیں،زبان کی سطح…

3 hours ago