اڈیشہ میں آج نئی بی جے پی حکومت کی حلف برداری کی تقریب ہوئی اور ریاست کو 24 سال بعد موہن چرن ماجھی کی شکل میں نیا وزیر اعلیٰ ملا ہے۔ اس تقریب میں وزیر اعظم مودی نے بھی شرکت کی۔ موہن چرن ماجھی کے ساتھ بی جے پی کے دو لیڈر کنک وردھن سنگھ دیو اور پراوتی پریدا نے ان کی کابینہ میں نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا۔ اوڈیشہ کی بی جے پی حکومت میں، دو نائب وزیر اعلی کے علاوہ، آٹھ ایم ایل اے کو کابینہ کے وزیر کے طور پر حلف دلایا گیا جبکہ چار ایم ایل اے کو وزیر مملکت کے بطور حلف دلایا گیا۔بی جے پی نے اسمبلی انتخابات میں نوین پٹنائک کی قیادت والی بیجو جنتا دل (بی جے ڈی) کی 24 سالہ حکمرانی کا خاتمہ کر دیا ہے۔ اب چار بار کے ایم ایل اے اور سرکردہ قبائلی لیڈر موہن چرن ماجھی نے چارج سنبھال لیا ہے۔ پارٹی نے کے وی سنگھ دیو اور پراوتی پریدا کو نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر بھی منتخب کیا ہے۔ وزیراعلیٰ اور نائب وزیراعلیٰ کے ساتھ آج کئی وزراء نے بھی حلف لیا ہے۔
اوڈیشہ بی جے پی کے صدر منموہن سمل نے بتایا کہ وزیر اعظم مودی تقریب حلف برداری کے لیے دوپہر 2:30 بجے پہنچے۔ حلف برداری کی تقریب شام پانچ بجے شروع ہوئی جس میں موہن چرن ماجھی کے علاوہ، جو وزیر اعلی کے طور پر منتخب ہوئے ہیں، دو نائب وزیر اعلی کے وی سنگھ دیو اور پراوتی پریدا بھی ان کے معاون ہوں گے۔ کے وی سنگھ دیو،جو ڈپٹی سی ایم کے طور پر منتخب ہوئے ہیں ، بالانگیر ضلع کے پٹناگھ سے چھ بار ایم ایل اے ہیں اور پٹناگھ کے شاہی خاندان کا حصہ ہیں۔ وہ 2019 میں اسمبلی انتخابات ہار گئے تھے لیکن 2024 میں جیت گئے ۔ ، دیو گزشتہ بی جے پی-بی جے ڈی اتحاد میں وزیر رہ چکے ہیں اور ان کے دادا راجندر نارائن سنگھ دیو اوڈیشہ کے سابق وزیر اعلیٰ تھے۔نائب وزیر اعلی کے طور پر منتخب ہونے والی پراوتی پریدا پہلی بار پوری ضلع کے نیم پاڑا سے ایم ایل اے بنی ہیں۔ وہ اس سے قبل اوڈیشہ میں پارٹی کی خواتین ونگ کی صدر رہ چکی ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…