علاقائی

Odisha: بیوی کی لاش کو کندھے پر اٹھاکر کیوں چلا شخص، آخر کیا تھی مجبوری؟

 Odisha: اڈیشہ کے ایک شخص نے اپنی بیوی کی لاش کو کندھے پر اٹھا کر چار کلومیٹر سے زیادہ کا فاصلہ طے کیا۔ یہ معاملہ آندھرا پردیش کے وجیا نگرم ضلع کابتایا جا رہا ہے۔ آدیواسی سمولو کا تعلق اوڈیشہ کے کوراپٹ ضلع کے سرردا گاؤں رہنے والا  ہے۔ اس کے پاس اپنی بیوی گرو (30) کی لاش گاؤں لے جانے کے لیے پیسے نہیں تھے۔ جس کی وجہ سے وہ بیوی کی لاش کو کندھے پر رکھ کر  پیدل چلنے لگا۔ اطلاعات کے مطابق اس شخص کو 125 کلومیٹر کا طویل فاصلہ طے کرنا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ سمولو اپنی بیمار بیوی کا علاج کرانے وشاکھاپٹنم لے گیاتھا۔ پیسے نہ ہونے کی وجہ سے علاج نہ کروا سکا اور واپس گھر جا رہا تھا۔

بیوی کو لے آٹو رکشہ سے گھر واپس جا رہا تھا

اپنی بیوی کے علاج کے اخراجات برداشت کرنے سے قاصر سمولو آٹو رکشہ میں گھر واپس جا رہا تھا۔ اس دوران خاتون کی حالت راستے میں بگڑ گئی اور وجیا نگرم ضلع کے راماورم پل کے قریب آٹو رکشہ میں اس کی موت ہو گئی۔ جس کے بعد آٹو رکشہ ڈرائیور نے گاڑی روک دی۔ ڈرائیور نے اس شخص کو لاش کے ساتھ نیچے اترنے کو کہا۔ گھر واپس جانے کا انتظام کرنے کے لیے پیسے نہ ہونے کی وجہ سے سمولو بے بس تھا۔ سمولو لاش کو اپنے کندھے پر اٹھا کر اپنے گاؤں کی جانب چل دیا۔

لاش کو لے کر ہائی وے پر چل پڑا وہ شخص

سمولو اپنی بیوی کی لاش کو کندھے پر اٹھائے نیشنل ہائی وے پر چل رہا تھا۔ لیکن اس کی مدد کے لیے کوئی نہیں رکا۔ کسی  نے اس واقعہ کی  اطلاع پولیس کو دی۔ اطلاع ملنے پر گنٹیڈا پولیس اسٹیشن کے سرکل انسپکٹر تروپتی راؤ اور سب انسپکٹر کرن کمار راما ورم موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس افسر نے سمولو سے بات کی اور تمام تفصیلات معلوم کیں۔ پولیس نے اسے کھانا اور پانی دیا۔ جس کے بعد بیوی کی لاش  کو سمولو گاؤں لے جانے کے لیے ایمبولینس کا انتظام کیا گیا۔ پولیس حکام نے اڈیشہ میں اپنے ہم منصبوں کو بھی ضروری مدد فراہم کرنے کے لیے مطلع کیا۔ وجیا نگرم پولیس سپرنٹنڈنٹ دیپیکا پاٹل اور دیگر اعلیٰ حکام نے پولیس افسران کے انسانی ہمدردی کے جذبے کو سراہا۔

-بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

Kamal Maula Mosque ASI Survey: مسجد کمال مولا میں اے ایس آئی سروے سے تنازعہ، کھدائی میں بڑی تعداد میں مورتیاں ملنے کا دعوی

مدھیہ پردیش ہائی کورٹ میں متنازعہ کمال مولا مسجد-بھوج شالا پر اے ایس آئی کے…

4 hours ago

آسٹریا نے کردیا کمال، 2 اوور میں جیت کے لئےچاہئے تھے 61 رن، میدان میں کپتان عاقب اقبال نے مچادیا ’طوفان‘

آسٹریا کی ٹیم نے غیریقینی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 61 رنوں کا ہدف محض…

4 hours ago

راجیو کمار پھر بنے مغربی بنگال کے ڈی جی پی، لوک سبھا الیکشن کے دوران الیکشن کیشن نے دیا تھا ہٹانے کا حکم

راجیوکمارکو ایک بارپھرمغربی بنگال کا ڈی جی پی مقررکیا گیا ہے۔ لوک سبھا الیکشن سے…

5 hours ago

Amritpal Singh News: جیل میں بند ایم پی امرت پال سنگھ نے لوک سبھا اسپیکرکو لکھا خط، جانئے کیا کہا؟

امرت پال سنگھ نے 5 جولائی کو لوک سبھا رکن کے طور پرحلف لیا تھا۔…

5 hours ago