علاقائی

Noida Crime News: دن میں چلاتا تھا اولا بائک، رات میں خواتین کو لوٹتا تھا، پولیس نے اس طرح کیا شاطر بدمعاش کو گرفتار

نوئیڈا: نوئیڈا سیکٹر-49 پولیس نے جمعرات-جمعہ کی رات ایک انکاؤنٹر میں ایک شاطر بدمعاش کو گرفتار کیا۔ اس کے پاس سے لوٹا ہوا سامان بھی برآمد ہوا ہے۔ وہ دن میں اولا بائک چلاتا تھا اور رات کے وقت خواتین کو لوٹتا تھا۔ معلومات کے مطابق، سیکٹر-49 تھانہ کی پولیس ایک خاتون کے ساتھ ہوئے پرس چھیننے کے واقعے کی تحقیقات کر رہی تھی۔ پولیس کو اطلاع ملی کہ لٹیرا چھینا ہوا بیگ لے کر اولا بائک پر سیکٹر-51 نوئیڈا سے سیکٹر-76 میٹرو اسٹیشن سروس روڈ کی طرف جا رہا ہے۔

بائک رائڈر نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی

پولیس نے مشتبہ اولا بائک رائڈر کو روکنے کی کوشش کی تو وہ اپنی بائک سروس روڈ پر چھوڑ کر بھاگنے لگا۔ اس نے پولیس پارٹی پر بھی فائرنگ کر دی۔ پولیس نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کی، جس میں بدمعاش پرمود کی ٹانگ میں گولی لگی۔ اسے گرفتار کرکے علاج کے لیے ضلع اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔

ملزم کے پاس سے ملا پستول

پولیس نے ملزم پرمود کے پاس سے براؤن چمڑے کا لیڈیز بیگ برآمد کیا ہے، جس میں ایک چھوٹا لیڈیز پرس، کارڈ (ڈیبٹ کارڈ، میٹرو کارڈ، پین کارڈ، آدھار کارڈ)، ایک ڈائری، ایک ڈیل کمپنی کا لیپ ٹاپ اور ایک آئی فون ہے۔  پولیس نے اس کے پاس سے ایک پستول .315 بور، ایک کھوکھا کارتوس .315 بور اور ایک چوری کی گئی موٹر سائیکل بھی برآمد کیا ہے۔ اس کے خلاف آدھے درجن کے قریب مقدمے درج ہیں۔ دیگر مجرمانہ تاریخ کی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہندوستان پہنچتے ہی پرجول ریونا کو کیا گیا گرفتار، قابل اعتراض ویڈیو معاملے میں ایس آئی ٹی کرے گی پوچھ گچھ، آج ہی عدالت میں ہوگی پیشی

شاطر بدمعاش ہے ملزم پرمود

نوئیڈا پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم پرمود ایک شاطر بدمعاش ہے۔ وہ اولا کمپنی میں اپنی موٹر سائیکل چلاتا ہے۔ وہ دن میں بائک رائڈر کے طور پر کام کرتا ہے اور پھر رات کے وقت خواتین کو لوٹتا ہے۔ اس کے خلاف نوئیڈا کے مختلف تھانوں میں لوٹ اور چھیننے کے آدھا درجن سے زیادہ معاملے درج ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

18 minutes ago

Trump’s executive order: صدر ٹرمپ کے پہلے فیصلے کے خلاف 22 ریاستوں نے عدالت میں مقدمہ کردیا دائر،جانئے کن فیصلوں کو کیا گیا ہے چیلنج

امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…

48 minutes ago

جشنِ جمہوریت ہے جمہوریت اور ہندوستانیت کا جشن: اندریش کمار

دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…

1 hour ago