علاقائی

Delegation meets: نوگانواں سادات کے وفد کی ایرانی سپریم لیڈر کے نمائندے سے ملاقات، اسرائیل-امریکہ جارحیت کی سخت مذمت

نئی دہلی: نوگانواں سادات کی سرکردہ شخصیات کے ایک وفد نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبی خامنہ ی کے نمائندے سے ملاقات کی۔ وفد نے ایران کلچر پاؤس میں ڈاکٹر عبد المجید حکیم الٰہی سے مل کر ایرانی رہبراعلی کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا۔ سماجی تنظیم وزڈم گیٹ وے فاؤنڈیشن کی طرف سے تنظیم کے بانی صدر علی عمران نقوی نے ڈاکٹر حکیم الٰہی کو تعزیت نامہ سونپا۔ درگاہ عالیہ نجف ہند کے سابق سکریٹری سید محمد عباس منا نے ایرانی رہبراعلیٰ کی شہادت کو پوری مسلم دنیا کے لیے ناقابل تلافی نقصان بتایا۔

وزڈم گیٹ وے فاؤنڈیشن نے بیرونی ممالک میں مقیم سرکردہ شخصیات کی طرف سے بھی تعزیت کی۔ جن میں انجینئر نعمت علی، انجینیر وسیم عباس، انجینئر علی اختر اور انجینئر منظور علی شامل ہیں۔ وفد میں تمام مسالک کی نمائندگی رہی۔ ان میں نگر پنچایت کے رکن مرغوب حیدر، نوجوان کارکن ضیا سلطان، کاشف رضا، قنبر علی، جاوید اکرم، عباس علی عابدی، حاجی ساجد رضا، علی حیدر پیرزادہ، حاجی اسرار انصاری، ذکی انصاری اور محمد حیدر شامل رہے۔

وفد نے ایرانی سپریم لیڈر کے نمائندے کو جنگ کے پیش نظر انسانی مدد کے لیے نوگانواں سادات کے افراد کی طرف سے رقم ہدیہ کی۔ وفد نے ایرانی رہبراعلیٰ کو شہید کیے جانے کو انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اسرائیل اور امریکہ کی جارحیت کی مذمت کی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Supreme Court: بچوں کو انٹرنیٹ سے محروم کرنا درست نہیں، یہ بھی ان کا بنیادی حق ہے- سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے کہا کہ اگر بچوں کے انٹرنیٹ استعمال پر پابندی لگائی گئی تو…

26 minutes ago

Senior BJP leader Lal Krishna Advani: لال کرشن اڈوانی کی طبیعت اب کیسی ہے؟ اسپتال سے سامنے آیا ہیلتھ اپ ڈیٹ

لال کرشن اڈوانی ملک کے سینئر سیاست دانوں میں شمار ہوتے ہیں۔ ان کا سیاسی…

2 hours ago

Tragic incident in Greater Noida, Uttar Pradesh: گریٹر نوئیڈا میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی مشتبہ موت، علاقے میں سنسنی

یہ دردناک واقعہ گریٹر نوئیڈا کے ربوپورہ تھانہ علاقے کے تحت آنے والے گاؤں نگلا…

3 hours ago

From Clay To Consciousness: مٹی سے شعور تک، قدیم ہندوستانی مذہبی متون کی روشنی میں دیوی درگا کی مورتی کا مفہوم

مہا سپتمی کے موقع پر عقیدت مند نو پودوں کے مجموعے، نوپتریکا، کو نصب کرتے…

3 hours ago