علاقائی

Nagaland Accident: ناگالینڈ میں ٹرک اور کار کی ہوئی زوردار ٹکر، کھائی میں گری کار، آٹھ افراد ہلاک

کوہیما: بدھ کے روز ناگالینڈ کے سیمینیو ضلع میں ایک کار (SUV) ٹرک سے ٹکرانے کے بعد کھائی میں جا گری۔ اس حادثے میں آٹھ افراد کی موت ہو گئی۔ افسران نے یہ معلومات فراہم کیں۔ ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ حادثہ ریاست کے دارالحکومت کوہیما سے 65 کلومیٹر دور کے اسٹیشن کے قریب صبح سویرے پیش آیا۔ انہوں نے بتایا کہ تصادم اتنا شدید تھا کہ ٹرک بھی سڑک سے پھسل گیا اور پھر گاڑی کے اوپر سے کھائی میں جا گرا۔

سات افراد کی موقع پر ہی ہوگئی موت

تسمینیو ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پی) لانو ایئر نے بتایا کہ جب حادثہ پیش آیا، کار کوہیما سے کوکوکچنگ کی طرف جارہی تھی جب کہ ریت سے لدا ٹرک میراپانی سے کوہیما کی طرف جارہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ سات افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ ایک نے اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ دیا۔

حادثے کی وجہ جاننے کے لیے جانچ شروع

وہیں اے ایس پی نے کہا، “تصادم کی وجہ سے کار ہائی وے پر کچھ فاصلے تک گھسیٹی اور پھر ہائی وے سے کئی فٹ نیچے گر گئی۔ ریت سے لدے ٹرک نے کار کو مکمل طور پر کچل دیا اور کار کے تمام مسافر اندر پھنس گئے۔ حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

مہلوکین میں تین خواتین بھی شامل

مرنے والوں میں تین خواتین بھی شامل ہیں جنہوں نے حال ہی میں ناگالینڈ اسٹاف سلیکشن بورڈ کا امتحان پاس کیا تھا اور انہیں گریڈ 3 کے اہلکار کے طور پر سرکاری ملازمت میں شامل ہونے کے لیے تقرری خط موصول ہوئے تھے۔ مرنے والوں میں ڈرائیور سمیت کل چھ خواتین اور دو مرد شامل ہیں۔ اے ایس پی نے بتایا کہ ٹرک ڈرائیور اور اس کے اسسٹنٹ سمیت تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

فی کس 2 لاکھ روپے ایکس گریشیا کا اعلان

دوسری جانب ان اموات پر غم کا اظہار کرتے ہوئے چیف منسٹر نیفیو ریو نے مرنے والوں کے لواحقین کے لیے فی کس 2 لاکھ روپے ایکس گریشیا کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے سوگوار خاندانوں سے گہری تعزیت کا اظہار بھی کیا ہے۔ وہیں ناگا اسٹوڈنٹس فیڈریشن (این ایس ایف) نے بھی اس واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

At least 116 dead, several injured: ہاتھرس میں موت کا ستسنگ،بابا کے قدموں کے دھول کیلئے مچی بھگدڑ میں 116 افراد ہلاک،زخمیوں کی تعداد بھی 100 سے زائد

 صدر جمہوریہ، نائب صدر ہند، پی ایم مودی ،امت شاہ ،راہل گاندھی ،اکھلیش یادو، پرینکا…

4 hours ago

Sai Tamhankar Casting Couch: ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کے ساتھ گزارنی تھی رات، مشہور اداکارہ کو فلم کے بدلے ملا تھا ’گندہ آفر‘

اب ایک مشہوراداکارہ نے اپنے ساتھ ہوئی کاسٹنگ کاؤچ سے متعلق بڑا انکشاف کیا ہے۔…

5 hours ago

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ملی راحت، القادر ٹرسٹ معاملے میں عدالت نے دی ضمانت

القادر ٹرسٹ معاملے میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ضمانت مل گئی…

5 hours ago