علاقائی

Fire breaks out in Andheri West: ممبئی کے اندھیری ویسٹ کی ایک بلند و بالا عمارت میں لگی آگ، علاقے میں مچی افراتفری

ممبئی: ممبئی کے اندھیری ویسٹ میں ایس وی روڈ پر واقع ہائی رائز عمارت ’چاندی والا پرل ریجنسی‘ میں ہفتہ کے روز شدید آگ لگ گئی، جس کے باعث سوسائٹی میں افراتفری مچ گئی۔ برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کے ممبئی فائر بریگیڈ (ایم ایف بی) کنٹرول روم کو سب سے پہلے آگ لگنے کی اطلاع ملی۔ ابتدائی طور پر آگ عمارت کی پہلی منزل پر لگی، لیکن بعد میں یہ الیکٹرک ڈکٹ میں پھیل گئی۔

ممبئی فائر بریگیڈ نے دوپہر 2:37 بجے آگ کو لیول-1 قرار دیا۔ آگ پہلی سے دسویں منزل تک الیکٹرک ڈکٹ میں پھیل گئی، جس کے نتیجے میں پوری عمارت دھوئیں سے بھر گئی اور لوگوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ خوش قسمتی سے اب تک کسی جانی نقصان یا شدید زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

فائر بریگیڈ کی کئی گاڑیاں موقع پر موجود

آگ بجھانے کے لیے ممبئی فائر بریگیڈ کی متعدد گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور کارروائی جاری رہی۔ اس کے علاوہ پولیس، متعلقہ بجلی تقسیم کرنے والی کمپنی کے ملازمین، 108 ایمبولینس سروس اور بی ایم سی کے وارڈ سطح کے اہلکار بھی تعینات کیے گئے۔ دھوئیں کے باعث عمارت میں پھنسے افراد کو بحفاظت باہر نکالنے کا عمل جاری تھا۔ فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے وینٹی لیشن اور ریسکیو آپریشن تیز کر دیا۔

علاقے کی بجلی سپلائی کی گئی منقطع

چاندی والا پرل ریجنسی، اندھیری سب وے کے بالکل سامنے ایس وی روڈ پر واقع ایک رہائشی کمپلیکس ہے۔ یہ علاقہ ٹریفک کے لحاظ سے بھی کافی مصروف رہتا ہے، اس لیے آگ کی خبر ملتے ہی آس پاس کے علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ بجلی کمپنی کے اہلکاروں نے حفاظتی اقدامات کے تحت علاقے کی بجلی سپلائی کاٹ دی گئی۔

الیکٹرک ڈکٹ میں شارٹ سرکٹ کا شبہ

آگ لگنے کی وجہ تاحال واضح نہیں ہو سکی ہے۔ حالانکہ، الیکٹرک ڈکٹ میں شارٹ سرکٹ کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ممبئی میں بلند و بالا عمارتوں میں الیکٹرک وائرنگ اور ڈکٹ سے متعلق آگ لگنے کے واقعات پہلے بھی سامنے آ چکے ہیں۔ فائر بریگیڈ کے مطابق آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں اور صورتحال قابو میں ہے۔ تفصیلی جانچ کے بعد آگ کی اصل وجہ سامنے آئے گی۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Bollywood Actor Imran Khan: اداکار عمران خان کو 28 اکتوبر تک ہندوستان چھوڑنے کا نوٹس، 10 اکتوبر کو احتجاج میں ہوئے تھے شامل

عمران خان کے معاملے میں اوورسیز سٹیزن آف انڈیا (او سی آئی) کارڈ کا موضوع…

55 minutes ago

Iran US Crisis: ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم ہو جائے گی، توانائی کی قیمتوں میں تیزی سے آئے گی گراوٹ: ٹرمپ کا نیا دعویٰ

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ امریکہ نے آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول حاصل کر…

2 hours ago

Asian Games 2026: وزیر اعظم نریندر مودی ایشیائی کھیل 2026 میں حصہ لینے والے ہندوستانی دستے سے کریں گے ملاقات

ایشیائی کھیل 2026 کی تمغوں کی فہرست میں چین نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ چین…

4 hours ago