بین الاقوامی

Venezuela Interim President: وینزویلا کی نائب صدر ڈیلسی روڈریگز کو مقرر کیا جا سکتا ہے عبوری صدر، امریکی صحافی کا دعویٰ

واشنگٹن: امریکی تحقیقی صحافی لورا لومر نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وینزویلا کی موجودہ نائب صدر ڈیلسی روڈریگز کو جلد ہی ملک کی عبوری صدر کے طور پر اعلان کیا جا سکتا ہے۔ یہ دعویٰ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی کہ امریکہ نے وینزویلا کے خلاف بڑے پیمانے پر حملے کیے، جن کے دوران صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو حراست میں لے کر ملک سے باہر منتقل کر دیا گیا۔

لورا لومر کا بیان

لورا لومر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا: ’’ذرائع کے مطابق، وینزویلا کی نائب صدر ڈیلسی روڈریگز کو آج عبوری صدر کے طور پر نامزد کیا جا سکتا ہے، یہ پیش رفت امریکی فضائی حملوں اور صدر ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد ہوئی ہے کہ نکولس مادورو کو امریکی اسپیشل فورسز نے گرفتار کر لیا ہے۔‘‘

امریکہ-وینزویلا کشیدگی میں اضافہ

صدر ٹرمپ کی جانب سے مادورو کی گرفتاری کی تصدیق ایسے وقت میں ہوئی ہے جب امریکہ اور وینزویلا کے درمیان کشیدگی انتہائی سطح پر پہنچ چکی ہے۔ امریکی صدر ماضی میں مادورو حکومت کو ’’منشیات سے وابستہ دہشت گرد حکومت‘‘ قرار دیتے رہے ہیں۔

یورپی ردعمل

ادھر اٹلی کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ انتونیو تاجانی نے کہا ہے کہ وہ وینزویلا کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور وزیر اعظم جورجیا میلونی کو مسلسل صورت حال سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔

پابندیاں اور فوجی کارروائیاں

امریکہ نے ان بحری جہازوں پر بھی پابندیاں عائد کی ہیں جن پر وینزویلا کے تیل کی اسمگلنگ کا الزام ہے۔ اس کے ساتھ ہی امریکی فوج نے خطے میں وینزویلا کی کشتیوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں، جن پر منشیات کی اسمگلنگ کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

وینزویلا کا سخت ردعمل

وینزویلا کی حکومت نے ایک سرکاری بیان میں امریکی کارروائیوں کو ’’فوجی جارحیت‘‘ قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ امریکہ نے دارالحکومت کراکس اور ریاستوں میرانڈا، اراگوا اور لا گوایرا میں شہری و فوجی اہداف کو نشانہ بنایا، جو اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔

قومی دفاع اور عالمی فورمز سے رجوع

وینزویلا نے الزام عائد کیا کہ یہ حملے ملک کے اسٹریٹجک وسائل، خصوصاً تیل اور معدنیات پر قبضے کی کوشش ہیں۔ حکومت نے واضح کیا کہ وہ ’’ریجیم چینج‘‘ کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرتی ہے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل، سیکریٹری جنرل، سیلاک اور غیر وابستہ تحریک سے رجوع کیا جائے گا۔

ملکی سطح پر ہنگامی اقدامات

وینزویلا کی مسلح افواج کو پورے ملک میں تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ صدر نکولس مادورو نے آئین کے تحت ملکی دفاعی منصوبوں کے نفاذ اور ہنگامی حالت کے اعلان کا حکم دیا ہے۔

کراکس میں دھماکوں کی اطلاعات

اس تمام پیش رفت کے دوران، دارالحکومت کراکس میں زوردار دھماکوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جن کے باعث کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی، جیسا کہ امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے رپورٹ کیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

PM Modi Attends ‘Bhajan Clubbing’: پنڈت دین دیال اپادھیائے کی جینتی پر ’بھجن کلبنگ‘ میں شریک ہوئے پی ایم مودی، کھنجری بجاتے آئے نظر

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام دہلی کے دین دیال اپادھیائے پارک پہنچ…

40 minutes ago

Opposition Protest Against CEC Gyanesh Kumar: سی ای سی گیانیش کمار کے خلاف سڑک پر اپوزیشن، پٹنہ میں آر جے ڈی کا احتجاج، کانگریس نے مانگا استعفیٰ

انتخابی کمیشن کی کارروائی اور ووٹر فہرست کی نظرثانی سے متعلق اپوزیشن کا احتجاج، کانگریس…

47 minutes ago

Delhi HC Order: پی ایم مودی کے ساتھ اپنی مبینہ ڈیپ فیک تصویر سوشل میڈیا پر نشر ہونے والے معاملے میں دہلی ہائی کورٹ نے دیا یہ حکم

عدالت نے میٹا کو مبینہ قابل اعتراض تصویر ہٹانے کی ہدایت دی، کاکروچ جنتا پارٹی…

2 hours ago