نئی دہلی: یوم عاشورہ کے موقع پرماہِ محرم میں شہادتوں کی عظیم تاریخ بیان کرتے ہوئے قاضی مفتی افروزعالم قاسمی نے عاشورہ کے دن شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کی معنویت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے شاہین باغ میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ آج کا دن ہندوستان کے موجودہ حالات کے پس منظرمیں دل سے عہد لینے کا وقت ہے کہ ظلم وناانصافی کے خلاف نوسۂ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی قربانی کے مطابق بلاتفریق مسلک ومذہب ہرانسان کواس سانچہ میں ڈال کرانسانیت اوروطن کوتحفظ عطا کرنا ہوگا۔
فرقہ پرست طاقتوں کے خلاف متحد ہونا ضروری
بھارتیہ جن وادی پارٹی کے فاؤنڈراورقومی صدرڈاکٹراے کے بھارتی نے ملک ووطن کودرپیش چیلنجوں سے آگاہی دیتے ہوئے فاشسٹ طاقتوں کے خلاف متحد ہونے پرزوردیا اورمرکزی وریاستی حکومت کے اقلیتوں کے تئیں سوتیلے طرزعمل کوایک گھناونا جرم قراردیا۔ ڈاکٹربھیم راؤامبیڈکرکے آئین کے مطابق سب کا ساتھ سب کا وکاس ہونا چاہئے۔ افسوس ہے کہ موجودہ حالات میں ملک کے انتہائی نازک مرحلہ میں ہیں۔ ایک قسم کی لاقانونیت اورعدل وانصاف سےبے زاری کا ماحول ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اقتصادی، سماجی وسیاسی صورت حال انتہائی خراب ہے۔ مذہبی اداروں سے لے کرجان ومال کا تحفظ غیریقینی ہوتا جارہا ہے۔ حد تویہ ہے کہ مسلم جماعتیں اورسیکولرپارٹیاں اب ایسا محسوس کررہی ہیں کہ جیسے ملک میں غیراعلانیہ ایمرجنسی لگی ہوئی ہو۔
نازیہ الٰہی کے ذریعہ حضورپاک کی شان میں گستاخی نا قابل برداشت
پارٹی کے نائب صدرقاری جلیل الرحمٰن نے ایس آئی آرسے متعلق جو30 جون سے 29 جولائی 2026 تک چلنے والی ہے۔ اس کے لئے پارٹی کی جانب سے منظم سے منظم اورمستقل بیداری کے لئے تیاررہنے کوکہا ہے تاکہ غفلت بے جا سے کسی طرح بھی سازشاً کسی کوشہریت سے محروم نہ ہونا پڑے، نیزاسی کے ساتھ دہلی سے ایک ناعاقبت اندیش خاتون نازیہ الٰہی کی پیغمبر اعظم صلی اللہ علیم وسلم اورام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی شان میں ناقابل برداشت گستاخی کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے بلا تاخیرگرفتاری کا مطالبہ کیا ہے اور پارٹی نے اس کوناقابل معافی جرم قراردیا ہے۔
حقوق کی حصولیابی کے لئے آگے بڑھنے پرزور
مولانا غلام حسین ندوی جنرل سکریٹری نے پارٹی کے مقاصد پرمختصرروشنی ڈالتے ہوئے سیاسی حصہ داری پرزوردیا ہے اورحقوق کی حصولیابی کے لئے آگے بڑھنے کی بات کہی ہے اور مزید اس میٹنگ میں حجاج کرام کی سفری اوررہائشی خدمات کے متعلق سے تمام شرکاء کانفرنس نے دہلی اورمرکزی سرکاراورمملکت سعودیہ عربیہ کی تعریف وتحسین کی ہے اورامید کی ہے کہ اس بارانتظامی امورمیں کہیں کچھ کمی وبیشی رہی ہے تووہ آئندہ سالوں میں نہ ہواس کا حکومت سے مطالبہ کیا ہے۔ ان کے علاوہ قومی مشیرکے ایم طارق ، شکیل احمد نیشنل سکریٹری، ڈاکٹرمظفرحسین غزالی، زبیرمنصور، ذی شان انصاری، زایہ خان (میڈیا)، مستقیم احمد (بلڈر) سرتاج احمد (ریئل اسٹیٹ) نے بھی اپنے تأثرات پیش کئے۔ خصوصی مدعوئین اوراہم ترین شرکاء میں ملت ٹائمزسے نظرالاسلام، افسرعلی، فہیم احمد انصاری، مظفرعلی خاں، ای ٹی وی بھارت سے مفیض الرحمن، التجا عثمانی، مولانا محمد طلحہ، عرفان علوی، محمد دانش، احسن غزالی، اسعد ربّانی وغیرہ شامل تھے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا…
وزیر اعظم نریندر مودی نے سیوا تیرتھ میں وزرا کے لیے چنتن شِور شروع کیا…
ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس (اے پی سی آر) کی قانونی معاونت اور…
میرٹھ کے لِساڑی گیٹ علاقے میں شراب کی دکان پر مقررہ قیمت سے زیادہ رقم…
اتر پردیش اسمبلی انتخابات سے پہلے بہوجن سماج پارٹی میں بڑا تنظیمی ردوبدل، مایاوتی نے…
دہلی کے شالی مار باغ میں مسجد اور اس کے آس پاس کی مبینہ غیر…