علاقائی

ایم پی دانش علی نے تاریخی میلے کے کیمپ آفس کا ،ربن کاٹ کر کیا افتتاح

گڈھ مکھتیشور، 4نومبر(بھارت ایکسپریس): بروز جمعرات ایم پی کنور دانش علی نے اپنے لوک سبھا حلقہ کے تاریخی کارتک پورنیما گڑھ مکھتیشور اور تگری دھام میلے میں کیمپ آفس کا ،ربن کاٹ کر افتتاح کیا۔عقیدت مندوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  آپ سب جانتے ہیں کہ یہ ایک تاریخی میلہ ہے، یہاں ملک اور دنیا بھر سے لاکھوں عقیدت مند عقیدت پیش کرنے آتے ہیں اور تگری دھام اور گڑھ مکھتیشور کی اپنی الگ ہی  تاریخ ہے۔

 دانش علی نے عقیدت مندوں سے کہا کہ وہ یہاں آکر گنگا جی میں نہا  کر اپنے ذہن کو صاف کریں اور ملک میں اتحاد اور سالمیت کو برقرار رکھنے کی دعا کریں تاکہ ملک میں گنگا جمنی تہذیب برقرار رہے۔ اس دوران  انہوں نے گھاٹوں کا معائنہ کیا اور عقیدت مندوں کو فراہم کی جارہی سہولیات کا جائزہ لیا۔

خاص طور پر خواتین کی سہولیات کا جائیزہ لیا اور یہاں پر درپیش مشکلات سے ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کیا اور انہیں جلد از جلد حل کرنے کا حکم دیا تاکہ یہاں آنے والے لاکھوں عقیدت مندوں کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے اور ان کی حفاظت میں کوئی کوتاہی نہ ہو۔

 کنور دانش علی نے کہا کہ ان کے بنائے ہوئے پنڈال اور سہولتی مراکز 24 گھنٹے کھلے رہیں گے اور میلے میں آنے والے عقیدت مندوں اور زائرین کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

Bharat Express

Recent Posts

Nepal’s Prime Minister Balen Shah Praises PM Modi: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے پی ایم مودی کی ستائش کی، بھارت کے تعاون پر ادا کیا شکریہ

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…

15 minutes ago

UPSC CSE Mains Results 2026: یو پی ایس سی سول سروسز مین امتحان 2026 کا نتیجہ جاری، انٹرویو کا مرحلہ جلد ہوگا شروع

یو پی ایس سی نے واضح کیا ہے کہ انٹرویو کی تاریخ یا وقت میں…

43 minutes ago

12 ماہ میں 119 بچوں کو گھرپہنچایا، دہلی پولیس کی خاتون ہیڈ کانسٹبل چنچل بنیں انسانیت کی بہترین مثال، جانئے پوری تفصیل

دہلی پولیس کی ہیڈ کانسٹبل چنچل نے ایک سال کے اندر119 لاپتہ بچوں اور16 دیگرگمشدہ…

2 hours ago

1st ODI shifted from Delhi to Visakhapatnam: دہلی کی زہریلی ہوا کے آگے جھکا بی سی سی آئی، ہندوستان-سری لنکا ونڈے کا مقام تبدیل

 بی سی سی آئی نے دہلی کی آلودگی اوراسٹیڈیم میں چل رہی تجدید کاری کے…

3 hours ago